قومی خبریں

یکم مئی سے نافذ ہوگا ’ایک ریاست، ایک آر آر بی‘، علاقائی دیہی بینکوں کی تعداد 43 سے گھٹ کر ہو جائے گی 28

علاقائی دیہی بینکوں کے انضمام کی مؤثر تاریخ یکم مئی 2025 مقرر کی گئی ہے۔ علاقائی دیہی بینک ایکٹ، 1976 کے سیکشن 23اے(1) کے تحت دیے گئے اختیارات کے تحت یہ آر آر بی ایک ادارے میں ضم ہو جائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>ایک ریاست، ایک آر آر بی</p></div>

ایک ریاست، ایک آر آر بی

 

یکم مئی سے ملک کی ہر ایک ریاست میں صرف ایک ریجنل رورل بینک (آر آر بی) ہوگا۔ اس تجویز کو نافذ کرنے کے لیے وزارت خزانہ نے 11 ریاستوں میں 15 علاقائی دیہی بینکوں کے انضمام کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ملک کے جن 11 ریاستوں کے علاقائی دیہی بینکوں کو انضمام کیا جائے گا ان میں آندھرا پردیش، اتر پردیش، بنگال، بہار، گجرات، جموں و کشمیر، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڈیشہ اور راجستھان شامل ہیں۔ علاقائی دیہی بینکوں کے انضمام کا یہ چوتھا مرحلہ ہوگا، جس کے مکمل ہوتے ہی آر آر بی کی موجودہ تعداد 43 سے کم ہو کر 28 رہ جائے گی۔ اس طرح ’ایک ریاست، ایک آر آر بی‘ کا ہدف حاصل ہو جائے گا۔

Published: undefined

نوٹیفکیشن کے مطابق ان علاقائی دیہی بینکوں کے انضمام کی مؤثر تاریخ یکم مئی 2025 مقرر کی گئی ہے۔ علاقائی دیہی بینک ایکٹ، 1976 کے سیکشن 23اے(1) کے تحت دیے گئے اختیارات کے تحت یہ آر آر بی ایک ادارے میں ضم ہو جائیں گے۔ اسی سلسلے میں یونین بینک آف انڈیا، کینرا بینک، انڈین بینک اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی جانب سے اسپانسر شدہ چیتنیہ گوداوری گرامینا بینک، آندھرا پرگتی گرامینا بینک، سپتگیری گرامینا بینک اور آندھرا پردیش گرامینا وکاس بینک کو آندھرا پردیش گرامینا بینک کے طور پر ضم کر دیا جائے گا۔

Published: undefined

اترپردیش اور بنگال میں موجود تینوں آر آر بی کو بھی ایک یونٹ میں ضم کر دیا جائے گا۔ اترپردیش میں موجود بڑودہ یوپی بینک، آریاورت بینک اور پرتھما یوپی گرامین بینک کو اترپردیش گرامین بینک نام کے ادارے میں ضم کر دیا جائے گا، جس کا صدر دفتر بینک آف بڑودہ کے تحت لکھنؤ میں ہوگا۔ بنگال میں چلنے والے بنگیا گرامین وکاس، مغربی بنگال گرامین بینک اور اتربنگا علاقائی دیہی بینک کو مغربی بنگال گرامین بینک میں ضم کر دیا جائے گا۔

Published: undefined

اس کے علاوہ ملک کی 8 ریاستوں بہار، گجرات، جموں و کشمیر، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڈیشہ اور راجستھان میں 2 آر آر بی کو ایک ساتھ ضم کر دیا جائے گا۔ جنوبی بہار گرامین بینک اور شمالی بہار گرامین بینک کو ضم کر کے بہار گرامین بینک بنایا جائے گا، جس کا صدر دفتر پٹنہ میں ہوگا۔ گجرات میں بڑودہ گجرات گرامین بینک اور سوراشٹر گرامین بینک کو ضم کر کے گجرات گرامین بینک بنایا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام علاقائی دیہی بینکوں کے پاس 2000 کروڑ روپے کا مجاز سرمایہ ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • روس نے یوکرین پر پھر کر دیا خوفناک حملہ، کیف پر داغی گئیں 550 میزائلیں اور ڈرون، درجنوں افراد زخمی