علامتی تصویر/ سوشل میڈیا
مہاراشٹر کے ناگپور میں گزشتہ دنوں پیش آئے تشدد کے واقعات نے علاقے میں جو کشیدگی پیدا کی ہے، وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس تشدد میں کئی لوگ زخمی ہوئے تھے جن میں کچھ کی حالت سنگین تھی۔ آج ان زخمیوں میں سے ایک کی موت ہو گئی۔ مہلوک کا نام عرفان انصاری بتایا جا رہا ہے، جو اب زندگی کی جنگ ہار چکا ہے۔
Published: undefined
تشدد کے بعد ناگپور شہر میں امن بحال کرنے کے لیے پولیس نے تقریباً 11 علاقوں میں کرفیو نافذ کیا تھا۔ واقعہ کے 6 دن بعد بھی 9 علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔ اس سے سنگین حالات کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ 17 مارچ کو جب تشدد برپا ہوا تھا تو زخمی ہونے والوں میں عرفان انصاری بھی شامل تھے۔ انھیں ناگپور کے میو اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا تھا۔ حادثہ کے دن سے ہی ان کی تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔ عرفان کی موت ناگپور تشدد واقعہ میں پہلی ہلاکت ہے۔ حالانکہ کچھ زخمیوں کا علاج اب بھی اسپتال میں جاری ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ 17 مارچ کی شب ناگپور شہر میں تشدد کے بعد 11 پولیس تھانہ حلقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔ ان میں سے 2 تھانہ حلقوں سے کرفیو جمعرات کو ناگپور پولیس کمشنر نے ایک حکم جاری کر ہٹا لیا گیا۔ بقیہ 9 تھانہ حلقوں میں آج چھٹے دن بھی کرفیو برقرار رکھا گیا ہے۔ گنیش پیٹھ، کوتوالی، تحصیل، لکڑ گنج، پچپاولی، شانتی نگر، سکردرا، امام واڑا اور یشودھانگر وہ پولیس تھانہ حلقے ہیں جہاں کرفیو اب بھی نافذ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined