قومی خبریں

پاکستان کی خفیہ ایجنسی کو او ٹی پی شیئر کرنے کے معاملے میں ایک اور شخص گرفتار

ایس ٹی ایف ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ ابھیجیت سنجے جمبورے کو مہاراشٹر کے پونے سے 29 جون کو گرفتار کیا گیا۔ اسے پونے کی ایک مقامی عدالت میں پیش کیا گیا اور تین دن کے ٹرانزٹ پر بھونیشور لایا گیا۔

گرفتار، علامتی تصویر یو این آئی
گرفتار، علامتی تصویر یو این آئی ali

بھونیشور: اڈیشہ پولیس کرائم برانچ کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے پاکستانی خفیہ ایجنسی کو او ٹی پی شیئر کرنے کے سلسلے میں پونے سے ایک اور شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ایس ٹی ایف ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ ابھیجیت سنجے جمبورے کو مہاراشٹر کے پونے سے 29 جون کو گرفتار کیا گیا۔ اسے پونے کی ایک مقامی عدالت میں پیش کیا گیا اور تین دن کے ٹرانزٹ پر بھونیشور لایا گیا۔ اسے ہفتہ کو بھونیشور کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل بھونیشور کی عدالت نے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔

Published: undefined

ابھیجیت شماریات میں پوسٹ گریجویٹ ہے اور وہ مہاراشٹر کے ستارہ ضلع کا رہنے والا ہے۔ وہ اس وقت پونے میں وپرو سافٹ ویئر کمپنی میں ملازم تھا اور ایک طویل عرصے سے پاکستانی فوج کی انٹیلی جنس ایجنسی کے دو افسران کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں تھا۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ سال 2018 میں ابھیجیت کی ملاقات فیس بک میسنجر کے ذریعے خانکی، فیصل آباد، پاکستان کے سید دانش علی نقوی سے ہوئی۔ اس نے اپنا تعارف ایک امریکی تعلیمی ٹیکنالوجی کمپنی "چیگ" میں بطور فری لانس کرایا۔ ابھیجیت نے اپنی چیگ یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ دانش کے ساتھ شیئر کیا تھا۔ اس سے حاصل ہونے والی رقم ہندوستان میں ابھیجیت کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی۔

Published: undefined

بعد ازاں دانش نے ابھیجیت کو پاکستان کے کراچی کے رہائشی اپنے دوست خرام عرف عبد الحامد سے ملوایا۔ خرم پاکستانی فوج کا ایک سینئر انٹیلی جنس افسر ہے جس کا ہندوستان میں ایجنٹوں کا ایک بڑا نیٹ ورک ہے۔ ایس ٹی ایف نے اس سے قبل اس کیس میں پانچ ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined