قومی خبریں

عام آدمی پارٹی کو ایک اور جھٹکا، رکن اسمبلی دیوندر شہراوت بی جے پی میں شامل

انل واجپئی کے بعد آج عآپ کے ایک اور رکن اسمبلی دیوندر شہراوت بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ ایک ہفتہ میں وہ تیسرے رکن اسمبلی ہیں جنہوں نے پارٹی چھوڑی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہلی میں ابھی پولنگ ہونے میں چھ روز باقی ہیں لیکن عام آدمی پارٹی کی روزانہ مشکلوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آج عام آدمی پارٹی کے بجواسن اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی دیوندر شہراوت نے پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ دیوندر کا بی جے پی میں جانا عآپ کے لئے بہت بڑا جھٹکا ہے۔ مرکزی وزیر وجے گوئل اور رکن اسمبلی وجیندر گپتا نے شہراوت کو بی جے پی کی رکنیت دلائی۔

Published: undefined

شہراوت عام آدمی پارٹی کے تیسرے رکن اسمبلی ہیں جنہوں نے گزشتہ ایک ہفتہ میں پارٹی چھوڑی ہے۔ اس سے قبل 3 مئی کو گاندھی نگر کے رکن اسمبلی انل واجپئی بی جے پی میں شامل ہوئے تھے ادھر چار مئی کو پنجاب کے رکن اسمبلی امرجیت سنگھ سندوہا کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔ سندوہا روپ نگر اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی ہیں۔

Published: undefined

عآپ کے دہلی سے دو رکن اسمبلی ایسے وقت میں بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں جب دہلی انتخابات کے لئے مہم اپنے شباب پر ہے۔ واضح رہے اس سے قبل بی جے پی نے گزشتہ دنوں دعوی کیا تھا کہ عام آدمی پارٹی کے سات ارکان اسمبلی ان کے رابطہ میں ہیں۔ ادھر عام آدمی پارٹی بی جے پی پر لگاتار خرید و فروخت کا الزام لگا رہی ہے۔

Published: undefined

عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی رافیل کی دلالی کا سارا پیسہ ارکان اسمبلی کے خریدنے میں خرچ کر رہے ہیں۔ اب بی جے پی رہنما ہی بتائیں کہ کتنے ارکان اسمبلی خرید رہے ہیں۔ واضح رہے عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کی رکنیت ختم ہو جائے گی لیکن یہ آخری سال ہے اس لئے وہ یہ رسک لے سکتے ہیں۔

Published: undefined

عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کا اپنی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونا ان کو خود تو فائدہ پہنچا سکتا ہے لیکن اس سے بی جے پی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ بی جے پی کے حامیوں میں عآپ کی ساکھ اچھی نہیں ہے۔ اس قدم سے عام آدمی پارٹی کو زبردست نقصان ہو گا کیونکہ پارٹی کارکنان میں زبردست مایوسی ہیدا ہوگی۔ بی جے پی کے اس عمل کا فائدہ دہلی کانگریس کو زیادہ ہونے کے امکان ہیں کیونکہ عام آدمی پارٹی میں مایوسی کی وجہ سے مسلمان کانگریس کی جانب جا سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز