قومی خبریں

کورونا کے سبب ہلاک ہونے والے صحافیوں کے پسماندگان کو دس دس لاکھ کی امداد

اس سلسلے میں صحافیوں کی ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ سے ہلاک ہونے والے صحافیوں کے خاندانوں کو مالی تعاون دینے کی گزارش کی تھی۔

یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر یو این آئی
یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر یو این آئی PHOOL CHANDRA

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کورونا کے سبب بے وقت موت کا شکار ہونے والے صحافیوں کے پسماندگان کو دس دس لاکھ روپیے کا مالی تعاون مہیا کروانے کی ہدایات دیئے ہیں‘۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کورونا منیجمنٹ کے سلسلے میں ٹیم-9 کی میٹنگ میں یوگی نے یہ ہدایات جاری کیے۔ غور طلب ہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں لکھنؤ سمیت اترپردیش کے دیگر اضلاع میں بڑی تعداد میں صحافی کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوئے تھے۔ صحافیوں کی ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ سے ہلاک ہونے والے صحافیوں کے خاندانوں کو مالی تعاون دینے کی گزارش کی تھی۔

Published: undefined

یوم صحافت کے موقع پر سی ایم یوگی کے اس فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے منظور شدہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ہیمنت تیواری، جنرل سکریٹری شیوشرن سنگھ اور جوائنٹ سکریٹری وجے ترپاٹھی نے کہا کہ کورونا وائرس کے شکار صحافیوں کی فہرست انہوں نے انتظامیہ کو سونپ دی تھی جبکہ کچھ کے بارے میں دستاویز کو جلد سونپ دیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined