قومی خبریں

پلوامہ انکاؤنٹرمیں جنگجو جاں بحق، شناخت کی جا رہی ہے

کشمیر زون کی پولیس کے مطابق جائے تصادم آرائی سے ایک دہشت گرد کی لاش بر آمد کی گئی جس کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے فرسی پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوا ہے جس کی شناخت نہیں ہوئی ہے  جبکہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

Published: undefined

کشمیر زون پولیس نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'جائے تصادم آرائی سے ایک دہشت گرد کی لاش بر آمد کی گئی جس کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے'۔انہوں نے کہا کہ اس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود اور قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جار ہے۔‘

Published: undefined

قبل ازیں کشمیر زون پولیس نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں  لکھا ہے کہ  'پلوامہ کے فرسی پورہ علاقے میں انکاﺅنٹر شروع ہوا ہے، پولیس اور سیکورٹی فورسز کام پر لگے ہوئے ہیں، اس سلسلے میں مزید تفصیلات کو شیئر کیا جائے گا۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے جمعرات اعلیٰ الصبح کو پلوامہ کے فرسی پورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر فائرنگ شروع ہوئی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined