قومی خبریں

کل ہو سکتی ہے بجلی کی پریشانی ،بجلی کے ملازمین کل کریں گے کام کا بائیکاٹ

بجلی ترمیمی بل کو قائمہ کمیٹی کو بھیجا جانا چاہیےاور پاور سیکٹر کے سب سے اہم اسٹیک ہولڈر بجلی کے صارفین اور پاور ملازمین کو اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے اپنا رخ پیش کرنے کا پورا موقع دیا جانا چاہیے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

بجلی ملازمین بجلی ترمیمی بل سے سخت ناراض ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ اس کو جلد بازی میں پارلیمنٹ میں پیش کر کے اسے منظور کرا لیا جائے۔ اگر یہ ترمیمی بل پارلیمنٹ میں منظور ہو جاتا ہے تو وہ دن دور نہیں جب کسانوں کی طرح بجلی ملازمین بھی مکمل ہڑتال پر چلے جائیں اور حکومت کے لئے ایک اور پریشانی کھڑی ہو جائے۔

Published: undefined

واضح رہے بجلی ترمیمی بل کے خلاف ملک بھر میں 15 لاکھ بجلی ملازمین اور انجینئر 10 اگست کو یعنی کل ایک روزہ ملک گیر ہڑتال کریں گے جس کی وجہ سے عوام کو بجلی سے متعلق پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

Published: undefined

آل انڈیا پاور انجینئرز فیڈریشن کے چیئرمین شیلیندر دوبے نے اتوار کو کہا کہ 3 سے 6 اگست تک الگ الگ ریاستوں کے ہزاروں بجلی ملازمین، جونیئر انجینئرز اور انجینئرز نے دہلی میں جنترمنتر پر پابندی کے باوجود بجلی (ترمیمی) بل 2021 واپس لینے کے مطالبہ کے لئے ستیہ گرہ کرکے اپنا احتجاج درج کرایا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ستیہ گرہ کی کامیابی سے پرجوش بجلی کارکن 10 اگست کو ایک دن کی ہڑتال یا کام کا بائیکاٹ کریں گے۔ اگر مرکزی حکومت بجلی (ترمیمی) بل 2021 کو پاس کرانے کے لیے کوئی یکطرفہ کارروائی کرتی ہے اور 10 اگست سے پہلے یہ بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جاتا ہے تو بجلی کے ملازمین اسی دن ہڑتال / کام کا بائیکاٹ کریں گے۔

Published: undefined

مسٹر دوبے نے مطالبہ کیا کہ بل کو جلد بازی میں پارلیمنٹ سے منظور کرانے کے بجائے اسے بجلی کی امور کی قائمہ کمیٹی کو بھیجا جانا چاہیے۔ پاور سیکٹر کے سب سے اہم اسٹیک ہولڈر بجلی کے صارفین اور پاور ملازمین کو اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے اپنا رخ پیش کرنے کا پورا موقع دیا جانا چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز