قومی خبریں

ایک کروڑ طلبا 12 اگست کو ایک ساتھ گائیں گے حب الوطنی سے سرشار نغمہ، بنے گا عالمی ریکارڈ

محکمہ اسکولی تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پون کمار نے کہا کہ حب الوطنی سے سرشار نغمہ گانے کے پروگرام میں تقریباً ایک کروڑ اسکولی طلبا کے حصہ لینے کی تجویز ملی ہے جس سے عالمی ریکارڈ بننے کا امکان ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

راجستھان کے اسکولوں کے ایک کروڑ طلبا جمعہ کو ایک ساتھ حب الوطنی سے سرشار نغمہ گا کر عالمی ریکارڈ بنا سکتے ہیں۔ محکمہ اسکولی تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پون کمار گویل کا کہنا ہے کہ آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت طلبا میں حب الوطنی کا جذبہ جگانے کے لیے ریاست کے سبھی سرکاری اور غیر سرکاری اسکول 12 اگست کی صبح 10.15 بجے ایک ساتھ حب الوطنی والے نغمے گائیں گے۔

Published: undefined

پون کمار گویل کا کہنا ہے کہ امرت مہوتسو مہم کے تحت منعقد پروگرام میں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے جئے پور واقع سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں پہنچنے کا امکان ہے۔ ان کے علاوہ ضلع سطحی پروگرام میں مہمانِ خصوصی کی شکل میں متعلقہ ضلع انچارج وزیر بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ حب الوطنی نغمہ کے پروگرام میں تقریباً ایک کروڑ اسکولی طلبا کے حصہ لینے کی تجویز ہے، جس سے عالمی ریکارڈ بننے کا امکان ہے۔ گویل نے بتایا کہ جہاں یومِ آزادی تقریب منعقد ہونے والے ہیں وہاں ضلع سطحی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ