قومی خبریں

کورونا کے مشتبہ مریض نے صفدر جنگ اسپتال کی عمارت سے کود کر کی خودکشی

چرن جیت سنگھ آسٹریلیا واقع سڈنی میں رہتا تھا اور بدھ کے روز ہی وہ بذریعہ ائیر انڈیا فلائٹ ہندوستان لوٹا تھا۔ اس میں کورونا وائرس کی علامت نظر آنے کے بعد اسے سیدھے صفدر جنگ اسپتال بھیج دیا گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بدھ کی رات راجدھانی دہلی واقع صفدر جنگ اسپتال کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر ایک شخص نے اپنی جان دے دی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس شخص میں کورونا وائرس ہونے کا اندیشہ تھا اور غالباً اسی وجہ سے وہ کافی ٹینشن میں تھا۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق کورونا کے مشتبہ اس مریض کا نام چرن جیت سنگھ ہے اور اس کی عمر 35 سال ہے۔

Published: 19 Mar 2020, 9:12 AM IST

بتایا جاتا ہے کہ چرن جیت سنگھ آسٹریلیا واقع سڈنی میں رہتا تھا اور بدھ کے روز ہی وہ بذریعہ ائیر انڈیا فلائٹ ہندوستان لوٹا تھا۔ ہندوستان میں ائیر پورٹ پر اترنے کے بعد جب چرن جیت میں کورونا وائرس کے علامات دیکھنے کو ملے تو اسے ائیر پورٹ سے سیدھے صفدر جنگ اسپتال بھیج دیا گیا تھا۔ رات تقریباً 9 بجے وہ اسپتال پہنچا تھا جہاں اسے سخت نگرانی میں رکھے جانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

Published: 19 Mar 2020, 9:12 AM IST

موصولہ اطلاعات کے مطابق چرن جیت بنیادی طور پر پنجاب کا رہنے والا تھا اور گزشتہ ایک سال سے وہ سڈنی میں رہ رہا تھا۔ وہ جب سڈنی سے گزشتہ شب ہندوستان واپس آیا تو ائیر پورٹ پر اس نے سر درد کی شکایت کی۔ اس کے بعد ہی اسے کورونا وائرس کا مشتبہ مریض تصور کرتے ہوئے صفدر جنگ بھیجا گیا تھا۔

Published: 19 Mar 2020, 9:12 AM IST

بہر حال، ہندوستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کو دیکھتے ہوئے بیرون ممالک سے آنے والے لوگوں کی سخت جانچ ائیر پورٹ پر ہی کی جا رہی ہے۔ چونکہ ہندوستان میں اب تک تین اموات ہو چکی ہیں اور 160 سے زائد لوگ اس وائرس کے ٹیسٹ میں پازیٹو پائے جا چکے ہیں، اس لیے کافی احتیاطی اقدام کیے جا رہے ہیں۔ چین، اٹلی اور ایران میں اس وائرس نے سب سے زیادہ کہرام مچا رکھا ہے۔ پوری دنیا کی بات کی جائے تو اب تک 2 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور مہلوکین کی تعداد 8 ہزار کو پار کر چکی ہے۔

Published: 19 Mar 2020, 9:12 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 Mar 2020, 9:12 AM IST