قومی خبریں

زرعی قوانین کی منسوخی پر کانگریس نے ہفتہ کو ملک بھر میں ’کسان وجے دیوس‘ منانے کا کیا اعلان

کانگریس نے کہا کہ کسانوں کی تحریک کو راہل گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کی مکمل حمایت رہی ہے، اس سے کسان تحریک کو حوصلہ ملا اور مرکزی حکومت کو کسانوں کے ستیاگرہ کے سامنے جھکنا پڑا۔

کانگریس پارٹی / آئی اے این ایس
کانگریس پارٹی / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: کانگریس نے زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو منسوخ کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان کو کسانوں کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تحریک کو کامیاب بنانے میں کانگریس نے اہم رول ادا کیا ہے، اس لیے پارٹی ہفتہ کو پورے ملک میں ’کسان وجے دیوس‘ منائے گی۔

Published: undefined

کانگریس نے جمعہ کو یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کسان وجے دیوس کے موقع پر پارٹی ریاستی، ضلع اور بلاک کمیٹیوں کی ریلیوں اور کسان وجے سبھا کا اہتمام کرے گی اورتحریک کے دوران شہید ہونے والے کسانوں کی یاد میں کینڈل مارچ کا اہتمام کرے گی۔ یوتھ کانگریس نے بھی آج دہلی میں کینڈل مارچ کا انعقاد کیا۔

Published: undefined

پارٹی نے کہا کہ کسانوں کی تحریک کو کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کی مکمل حمایت رہی ہے۔ اس سے کسان تحریک کو حوصلہ ملا اور مرکزی حکومت کو کسانوں کے ستیاگرہ کے سامنے جھکنا پڑا۔ کسان وجے دیوس پروگرام کے دوران پارٹی کارکن شہید کسانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے علاقوں میں تحریک میں شہید ہونے والے کسانوں کے اہل خانہ سے ملیں گے اور انہیں تسلی دیں گے۔

Published: undefined

اس درمیان کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کسان مزدوروں کے نام ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ یہ ان کی تاریخی فتح ہے اور اس کے لیے وہ انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے اور کسانوں کے امور پر حکومت سے کسانوں کے معاملے میں تکبر چھوڑنے کی بھی اپیل کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز