قومی خبریں

یومِ آزادی پر وزیراعظم مودی کا خطاب، آپریشن سندور کے جانبازوں کو سلام اور دہشت گردی کے خاتمے کا عزم

79ویں یومِ آزادی پر وزیراعظم مودی نے لال قلعے سے دہشت گردوں کو سخت انتباہ دیا، آپریشن سندور کے جوانوں کو سلام پیش کیا اور واضح کیا کہ ہندوستان نیوکلیئر بلیک میل یا کسی بھی دھمکی سے گھبرائے گا نہیں

<div class="paragraphs"><p>لال قلعہ پر پرچم شائی کرتے وزیر اعظم مودی / ویڈیو گریب</p></div>

لال قلعہ پر پرچم شائی کرتے وزیر اعظم مودی / ویڈیو گریب

 

ہندوستان آج اپنا 79واں یومِ آزادی قومی جوش و خروش کے ساتھ منا رہا ہے۔ تاریخی لال قلعے کی فصیل سے وزیراعظم نریندر مودی نے ترنگا پرچم لہرایا اور قوم سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں آزادی کی جدوجہد، قربانیوں اور ملک کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 15 اگست آزادی کے ساتھ ساتھ یکجہتی اور عزمِ نو کا دن بھی ہے۔

Published: undefined

وزیراعظم مودی نے ’آپریشن سندور‘ کا خصوصی ذکر کیا اور اس میں حصہ لینے والے بہادر جوانوں کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس آپریشن کا پس منظر پہلگام میں پیش آنے والا وہ المناک واقعہ ہے جس میں سرحد پار سے آئے دہشت گردوں نے نہ صرف عام شہریوں کو قتل کیا بلکہ مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو چن چن کر نشانہ بنایا۔ بچوں کے سامنے والدین کو قتل کیا گیا، عورتوں کے سامنے شوہروں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس ظلم و بربریت نے پورے ملک کو غم و غصے سے بھر دیا اور یہی جذبات آپریشن سندور کی بنیاد بنے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ 22 اپریل کے بعد حکومت نے فوج کو مکمل آزادی دے دی کہ وہ اپنے وقت اور حکمتِ عملی کے مطابق کارروائی کرے۔ اس کے بعد ہندوستانی فوج نے دشمن کی سرزمین میں سینکڑوں کلومیٹر اندر جا کر دہشت گردوں کے اڈوں کو تباہ کر دیا۔ ان کارروائیوں نے کئی دہائیوں سے قائم دہشت گردی کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا اور دشمن کی کمر توڑ دی۔

Published: undefined

وزیراعظم نے پاکستان کو بھی سخت انتباہ دیا کہ ہندوستان اب نیوکلیئر بلیک میل یا کسی بھی قسم کی دھمکی سے خوفزدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ "خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے"، اس بات کا اشارہ دیتے ہوئے کہ ہندوستان اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تباہی اتنی شدید ہے کہ روز نئے انکشافات ہو رہے ہیں اور یہ دنیا کے لیے سبق آموز ہونا چاہیے۔

Published: undefined

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور اس زخم نے ملک کے سینے کو چھلنی کر دیا ہے۔ اب ہندوستان دہشت گردوں اور انہیں پناہ یا سہولت دینے والوں کے درمیان کوئی فرق نہیں رکھے گا۔ انہوں نے دہشت گردی کو انسانیت کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو بھی اس خطرے کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے متحد ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی کہ وہ اتحاد، قربانی اور حب الوطنی کے جذبے کو زندہ رکھیں، کیونکہ یہی وہ اقدار ہیں جن کی بنیاد پر ہندوستان نے آزادی حاصل کی اور جن کی بدولت ملک مزید ترقی کی منازل طے کرے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined