ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی
ویڈیو گریب
آج ہندوستان میں 10 محرم الحرام، یعنی عاشورہ کے موقع پر عقیدت و احترام کے ساتھ مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ شہروں اور قصبوں میں امام حسین کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہوئے عزاداران سڑکوں پر نکلے ہیں۔ کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف مقامات پر ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں، جبکہ عزاخانوں اور امام بارگاہوں میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ عاشورہ کے موقع پر روزہ رکھنے والوں کی بھی بڑی تعداد دیکھی جا رہی ہے۔
Published: undefined
اس موقع پر ہندوستان کی اہم اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی کے لیڈران نے امام حسین کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عاشورہ کے تقدس اور امام حسین کی تعلیمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عوام سے قربانی، جدوجہد اور امن کے راستے پر چلنے کی اپیل کی ہے۔
قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اس موقع پر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’’آج محرم کے دن ہمیں حضرت امام حسین کے بتائے ہوئے اس راستے پر چلنے کا عزم کرنا چاہیے جو جدوجہد، قربانی اور ایثار سے ہوتے ہوئے ہمیں انسانیت، امن اور اتحاد کی طرف لے جاتا ہے۔‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی کی اس پوسٹ میں امام حسین کی شہادت کو صرف مذہبی واقعہ نہیں بلکہ ایک عالمگیر پیغام قرار دیا گیا ہے، جو ہر عہد اور ہر انسان کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امام حسین کا راستہ ہر اس شخص کے لیے ہے جو ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونا چاہتا ہے۔
اسی طرح کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی عاشورہ کے موقع پر ایکس پر ایک پیغام جاری کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’محرم کے دسویں دن عاشورہ کے موقع پر ہم حضرت امام حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کی مثالی زندگی، تعلیمات، راست بازی، ناانصافی کے خلاف بے خوف جدوجہد اور عظیم قربانی ہر دور میں گونجتی ہے اور نسل در نسل انسانوں کو متاثر کرتی ہے۔‘‘
Published: undefined
ملکارجن کھڑگے نے بھی امام حسین کی جدوجہد کو ایک عالمی پیغام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی صرف مذہبی معاملہ نہیں بلکہ ظلم کے خلاف ایک ابدی اعلان ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined