قومی خبریں

سرکردہ مسلم خواتین کو نشانہ بنانے والا اوم کیشور گرفتار، ’سُلی ڈیل ایپ‘ معاملہ میں پہلی گرفتاری

بُلی بائی ایپ معاملہ میں گرفتار کلیدی ملزم نیرج سے پوچھ گچھ کے بعد ’سُلی ڈیل‘ معاملہ میں بھی کارروائی ہوئی ہے، معاملہ کا کلیدی ملزم اومکیشور مدھیہ پردیش کے شہر اندور سے گرفتار ہوا ہے

تصویر بشکریہ آج تک
تصویر بشکریہ آج تک 

نئی دہلی: بلی بائی ایپ کے سلسلہ میں کلیدی ملزم سمیت تین افراد کو گرفتار کرنے کے بعد اب سلی ڈیل معاملہ میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پہلی گرفتار کی ہے۔ پولیس نے سلی ڈیل ایپ معاملہ میں کلیدی ملزم اوم کیشور ٹھاکر کو مدھیہ پردیش کے شہر اندور سے گرفتار کیا ہے۔

Published: 09 Jan 2022, 1:01 PM IST

میڈیا رپورٹ کے مطابق اوم کیشور بی سی اے کا طالب علم ہے اور اس نے گزشتہ سال جولائی میں سلی ڈیل ایپ تیار کی تھی۔ اس ایپ پر سرکردہ مسلم خواتین کے بارے میں نازیبا باتیں لکھی گئی تھیں اور ان کی قابل اعتراض تصاویر بھی ڈالی گئی تھیں۔ اتنا ہی نہیں اس ایپ پر مسلم خواتین کو نیلامی کے لئے پیش کیا گیا تھا۔

آج تک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے پوچھ گچھ میں انکشام کیا ہے کہ سلی ڈیل معاملہ میں اس کے علاوہ کئی دسرے لوگ بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں اس معاملہ میں مزید گرفتاریاں کی جا سکتی ہیں۔

Published: 09 Jan 2022, 1:01 PM IST

خیال رہے کہ بلی بائی ایپ تیار کرنے کے ملزم نیرج بشنوئی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ 7 دن کے لئے دہلی پولیس کی اسپیشل آئی ایف ایس او یونٹ کی حراست میں ہے۔ پولیس نے ملزم سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر سلی ڈیل معاملہ میں اندور سے اوم کیشور ٹھاکر کو گرفتار کیا ہے۔ اس سے فی الحال پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

بلی بائی ایپ کو بھی سلی ڈیل کی طرز پر ہی تیار کیا گیا تھا۔ اس پر بھی سرکردہ مسلم خواتین کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ ان کے خلاف نفرت پھیلائی جا رہی تھی اور نازیبا باتیں لکھی گئی تھیں۔ ان دونوں ایپس کو ’گِٹ ہب‘ نامی پلیٹ فارم پر لانچ کیا گیا تھا۔

Published: 09 Jan 2022, 1:01 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Jan 2022, 1:01 PM IST