قومی خبریں

اومیکرون گائیڈلائن: ’ایئر سووِدھا پورٹل‘ نے 2.5 لاکھ سے زیادہ بین الاقوامی مسافروں کی مدد کی

اومیکرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر جن 13 خطوں/ممالک کو پُرخطر ممالک قرار دیا گیا ہے وہاں سے آنے والے مسافروں کے لیے یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ ہندوستان پہنچنے پر صحت کی جانچ پڑتال کرائیں۔

ائیر پورٹ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ائیر پورٹ، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون کے ابھرتے بحران کے پیش نظر حکومت نے بین الاقوامی مسافروں کے لئے ہوائی جہاز میں سوار ہونے سے پہلے ان کی صحت کی حالت کی رپورٹ اور ساتھ میں کچھ دیگر کاغذات 'ایئر سوودھا' پورٹل پلیٹنگ کو لازمی کر دیا ہے۔ پورٹل پر ان نئی ہدایات کے نفاذ کے بعد پہلے پانچ دنوں میں بیرون ملک سے آنے والے 2.5 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے اس سہولت کا فائدہ اٹھایا ہے۔

Published: undefined

اومیکرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر جن 13 خطوں/ممالک کو پر خطر ممالک قرار دیا گیا ہے وہاں سے آنے والے مسافروں کے لیے یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ ہندوستان پہنچنے پر صحت کی جانچ پڑتال کرائیں۔ شہری ہوا بازی کی وزارت کے مطابق بین الاقوامی مسافروں کے لیے 'ایئر سوودھا ' پر اپنے پاسپورٹ کی ایک کاپی، 72 گھنٹے قبل پی سی آر منفی رپورٹ اور کووڈ ویکسین کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا اور اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے اپنا ای میل دینا لازمی ہوگا۔

Published: undefined

شہری ہوا بازی کی وزارت نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان پہنچنے پر مسافر کو امیگریشن کاؤنٹر کی منظوری کے لیے ای میل کی گئی رسید دکھانے کی ضرورت ہوگی اور ائیرپورٹ ہیلتھ آرگنائزیشن (اے پی ایچ او) سے اس کی تصدیق کروانی ہوگی۔ وزارت نے اس پورٹل کو اگست 2020 میں آن لائن سیلف ڈیکلریشن سسٹم کے لیے شروع کیا تھا تاکہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو پہنچنے پر لمبی قطاروں سے بچایا جا سکے۔

Published: undefined

اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر حکومت کی جانب سے 30 نومبر کو جاری کی گئی نئی ہدایات کو بھی شہری ہوا بازی کی وزارت کے اس پورٹل پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ وزارت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 1-5 دسمبر 2021 کے درمیان اس پورٹل کے ذریعے 2,51,210 بین الاقوامی مسافروں کی کووڈ-19 سے متعلق نئی رہنما خطوط کے مطابق پورٹل کو اپ لوڈ کرنے کے بعد مدد کی گئی ہے۔ وزارت کے مطابق، ’ایئر سوودھا‘ پورٹل کے آغاز کے بعد سے ایک کروڑ سے زیادہ مسافروں نے اس کی مدد لی ہے۔

Published: undefined

وزارت نے کہا ہے کہ برطانیہ سمیت یوروپ کے ممالک اور جنوبی افریقہ، برازیل، بوتسوانا، چین اور اسرائیل سمیت بارہ دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو ہندوستان پہنچنے کے بعد بھی صحت کی جانچ کی اضافی رسمیں پوری کرنی ہوں گی۔ 6 دسمبر کو جاری ہونے والی فہرست کے مطابق گھانا، ماریشس، نیوزی لینڈ، زمبابوے، سنگاپور، تنزانیہ اور ہانگ کانگ بھی ان ممالک میں شامل ہیں جنہیں اومیکرون کی وجہ سے پُرخطر قرار دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined