سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نریندر مودی کو دوسری بار وزیر اعظم بننے کا خواہشمند ہے تاکہ دونوں مملک کے درمیان تمام مسائل حل کیے جاسکیں۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا ایک انٹرویو میں یہ کہنا کہ اگر ہندوستان میں بی جے پی دوبارہ برسر اقتدار آتی ہے تو دونوں ممالک کے درمیان تمام مسائل حل ہونے کی زیادہ امیدیں ہیں، پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ عمرعبد اللہ نے ایک ٹوئٹ میں کہا ’’مودی صاحب ملک کو بتا رہے ہیں کہ صرف پاکستان اور اس کے ہمدرد بی جے پی کی شکست چاہتے ہیں۔ لیکن عمران خان نے ابھی ان کے دوسری بار وزیر اعظم بننے کی حمایت کی ہے۔‘‘
Published: undefined
عمر عبد اللہ نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا ’’اگر عمران خان نے راہل گاندھی کے وزیر اعظم بننے کی حمایت کی ہوتی تو 'چوکیدار' راہل گاندھی اور کانگریس کے خلاف کیا کیا کہہ رہے ہوتے۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر کانگریس عام انتخابات جیت کرہندوستان میں حکومت بنائے گی تو انہیں (کانگریس) پاکستان کے ساتھ تنازعے حل کرنے میں دائیں بازو کی جماعت بی جے پی کا خوف رہتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ’’اگر ہندوستان میں وزیر اعظم نریندر مودی کی پارٹی بی جے پی عام انتخابات میں کامیاب ہوتی ہے تو یہ دونوں ممالک کے مابین امن بات چیت کے لئے اچھا ہوگا‘‘۔
بیرون ممالک کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ’’ہندوستان میں اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ پاکستان کے ساتھ سمجھوتہ کرنے سے پیچھے ہٹ سکتی ہے‘‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined