قومی خبریں

اڈیشہ: طالب علم نے موبائل فون کے لئے اپنے ٹیچر کا کیا قتل

پولس نے طالب علم راجو کو گرفتار کرلیا اور اس کے پاس سے ٹیچر کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا ہے۔ پوچھ تاچھ کے دوران راجو نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے اور گھر کی چابی پھینکے گئے مقامات کی پہچان بھی کرائی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سنبلپور: اڈیشہ میں ایک طالب علم کے ٹیچر ڈے کے موقع پر اپنے پسندیدہ ٹیچر کو محض موبائل فون کی وجہ سے قتل کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ گزشتہ روز اس واقعہ کے سامنے آتے ہی پوری ریاست میں ہی نہیں پورے ملک میں اس پر بحث شروع ہوگئی۔ دیر سے موصول ہوئی رپورٹ میں پولس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ہردیانند پردھان (47) جو ڈی پی اے کالج پرمان پور کے شعبہ پولیٹیکل سائنس میں استاذ تھے اپنے رہائش گاہ پر 5 ستمبر کو مردہ پائے گئے۔ وہ اسی گاؤں میں ہائی اسکول کے کوارٹر میں رہتے تھے۔

Published: undefined

سسانے پولس نے جائے واقع پر پہنچ کر ابتدا میں ہردیانند پردھان سے تنازع رکھنے والے اساتذہ کے قتل میں شامل ہونے کے شبہ کا اظہار کیا تھا۔ پولس جانچ کے لئے ہاسٹل کے ملازمین کو بھی تھانے لے گئی۔ لیکن ان سے پوچھ تاچھ میں پولس کو کوئی کامیابی ہاتھ نہیں لگی۔

Published: undefined

اس درمیان جانچ کے دوران گزشتہ بدھ کی رات کو پولس کو اطلاع ملی کہ ہردیانند پردھان کا چوری ہوا موبائل فون کا استعمال نئے سم کارڈ کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ پولس نے موبائل ٹریکنگ اور سائبر تکنیک کو اپناتے ہوئے موبائل کا استعمال کرنے والے کی پہچان دکھناسن باگ عرف راجو (20) کے طور پر کی۔

Published: undefined

پولس نے اگلے ہی دن راجو کو گرفتار کرلیا اور س کے پاس سے ٹیچر کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا۔ پوچھ تاچھ کے دوران راجو نے جرم قبول کرلیا اور موبائل کور اور ٹیچر کےگھر کی چابی پھینکے گئے مقامات کی پہچان بھی کرائی۔

Published: undefined

سسان تھانہ کے انچارج جیار شمی سیٹھی نے بتایا کہ راجو کو مقامی عدالت میں پیش کرنے کے بعد عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راجو کے اپنے ٹیچر کے ساتھ کافی اچھے تعلقات تھے اور وہ اکثر اپنے ٹیچر کے گھر جایا کرتا تھا۔ چونکہ ٹیچر ایل آئی سی کا ایجنٹ بھی تھا جس کی وجہ سے کسی پالیسی میں راجو پیسہ بھی لگانا چاہتا تھا۔

Published: undefined

گزشتہ پانچ ستمبر کو ٹیچر ڈے کے دن راجو نے ٹیچر کے گھر پر کھانا پکایا تھا۔ راجو ٹیچر کے مہنگے موبائل فون کو دیکھ کر اپنے لالچ پر قابو نہیں رکھ پایا اور اس نے اس دن پیچھے سے ٹیچر پر حملہ کردیا جس سے ٹیچر کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس قتل کی واردات کو انجام دینے کے بعد طالب علم راجو موبائل فون کے ساتھ فرار ہوگیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined