فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
اڈیشہ کے گنجم ضلع کی ایک عدالت نے منگل کو ایک 38 سالہ خاتون کو اپنے بیٹے کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج روپاشری چودھری نے 15 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے اور متعلقہ شواہد کی تصدیق کے بعد سزا کا اعلان کیا۔ اپنے ہی بیٹے کے قتل کی قصوروار پائی جانے والی خاتون کی شناخت بیجی پور کی رہنے والی ایس گنگا سما کے طور پر کی گئی ہے۔
Published: undefined
سرکاری وکیل ترلوچن پریدا نے کہا کہ قتل کا یہ واقعہ 27 اکتوبر 2023 کو پیش آیا۔ ایس گنگا سما اور ان کے شوہر ایس پپا راؤ کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا۔ اس کا آٹھ سالہ بیٹا ایس روہت کمار ٹیوشن سے واپس آرہا تھا۔ اسی وقت خاتون نے اپنے بیٹے کو تالاب میں دھکیل دیا۔ بچے کی چیخ سن کر وہاں پہنچنے والے لوگوں نے اسے کسی طرح تالاب سے باہر نکالا۔ اس کے بعد اسے مقامی اسپتال لے جایا گیا۔ لیکن تب تک بچہ مر چکا تھا۔
Published: undefined
ملزم خاتون کے شوہر کی شکایت کی بنیاد پر برہم پور ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے دوران تفتیش خاتون کو حراست میں لے لیا۔ دوران تفتیش اس نے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا۔ تب سے وہ جیل میں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined