قومی خبریں

کلب ہاؤس چیٹ ایپ پر مسلم خواتین کے خلاف نازیبا تبصرے، دہلی خواتین کمیشن نے کی پولیس سے شکایت

دہلی خواتین کمیشن نے دہلی پولیس کو ملزمان کو گرفتار کر کے پانچ دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدیات دی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی خواتین کمیشن نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کر کلب ہاؤس چیٹ ایپ پر مسلم خواتین کے خلاف نازیبا تبصرے کرنے والوں پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ خواتین کمیشن کی طرف سے اس معاملہ میں از خود نوٹس لینے کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دہلی پولیس کے سائبر سیل سے کہا گیا ہے کہ وہ ان لوگوں پر ایف آئی آر درج کرے جنہوں نے ’مسلم خواتین، ہندو لڑکیوں سے زیادہ خوبصورت ہوتی ہیں‘ موضوع پر قابل اعتراض بحث میں حصہ لیا تھا۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا کہ پینل نے چیٹ پر از خود نوٹس لیا، جس میں شرکاء کو مسلم خواتین اور لڑکیون کو نشانہ بناتے ہوئے صاف طور پر قابل اعتراض اور توہین آمیز کمنٹ کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ دہلی خواتین کمیشن نے دہلی پولیس کو ملزمان کو گرفتار کر کے پانچ دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدیات دی ہے۔

Published: undefined

چیٹ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے دہلی خواتین کمیشن کی چیئرمین سواتی مالیوال نے کہا کہ ’’مجھے کسی نے ٹوئٹر پر ٹیگ کر کلب ہاؤس ایپ پر ہونے والی تفصیلی نازیبا آڈیو بات چیت کے بارے میں بتایا، جس میں مسلم خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف نفرت انگیز اور قابل اعتراض تبصرے کئے گئے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ملک میں اس طرح کے واقعات لگاتار رونما ہو رہے ہیں۔ قصورواروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جانی ضروری ہے۔ لہذا میں نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کر کے معاملہ میں فوری ایف آئی درج کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined