قومی خبریں

لوک سبھا: کانگریس سمیت 15 پارٹیاں ’او بی سی بل‘ میں ترمیم کی حمایت کرنے کو تیار

یہ بل 102ویں آئینی ترمیمی بل میں کچھ سہولتوں کو واضح کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ پسماندہ طبقات کی شناخت کرنے کے لیے ریاستوں کی طاقت کو بحال کیا جا سکے۔

تصویر آئی این سی
تصویر آئی این سی 

اپوزیشن پارٹیوں نے پیر کے روز او بی سی بل میں آئینی ترمیم کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا، جسے لوک سبھا میں پیش کیا جانا ہے۔ پندرہ اپوزیشن پارٹیوں نے راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر ملکارجن کھڑگے کے دفتر میں میٹنگ کی جہاں یہ فیصلہ لیا گیا۔

Published: undefined

میٹنگ کے بعد کھڑگے نے کہا کہ ’’اپوزیشن پارٹیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آج پارلیمنٹ میں پیش کیے جا رہے آئین (127ویں ترمیم) ترمیمی بل 2021 کی حمایت کریں گے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ مرکزی سماجی انصاف اور حقوق کے وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار پیر کو لوک سبھا میں آئینی بل 2021 پیش کریں گے۔ یہ بل 102ویں آئینی ترمیمی بل میں کچھ سہولتوں کو واضح کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ پسماندہ طبقات کی شناخت کرنے کے لیے ریاستوں کی طاقت کو بحال کیا جا سکے۔ اس کا مطالبہ کئی علاقائی پارٹیوں اور یہاں تک کہ برسراقتدار پارٹی کے او بی سی لیڈروں نے بھی کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined