قومی خبریں

ہندوستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2509 رہ گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 افراد کی موت

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.12 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56,997 ویکسین لگائی گئی ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے چھ فعال کیسز کم ہوئے ہیں، جس سے کل تعداد 2509 ہوگئی ہے اور فعال کیسوں کی شرح 0.1 فیصد ہے۔ دریں اثنا، کورونا وائرس (کووڈ-19) کے انفیکشن کی وجہ سے دو اور مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,718 ہو گئی ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.12 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56,997 ویکسین لگائی گئی ہیں۔

Published: undefined

ملک میں راحت کی بات یہ رہی کہ اس عرصے کے دوران 204 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے اور اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 4 کروڑ 41 لاکھ 46 ہزار 534 ہو گئی ہے اور صحت یاب ہونے کی شرح 98.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں نو ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

Published: undefined

ملک کے اقتصادی شہر مہاراشٹر میں کورونا کے ایک فعال کیس کے بڑھنے کے ساتھ ہی ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 134 ہو گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 30 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 79,88,2288 ہو گئی ہے اور ریاست میں اس وبا سے ایک مریض کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,48,418 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہو کر 29 ہو گئی ہے اور 10 ایکٹو کیسز کم ہو گئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران 14 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 21,04,476 ہو گئی ہے اور اس وبا سے ایک اور مریض کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 26,634 ہو گئی ہے۔ جنوبی ہندوستان کے کرناٹک میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 17 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 278 ہو گئی ہے۔ جبکہ اس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 40,31,646 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40,308 ہے۔

Published: undefined

کیرالہ میں 11 فعال کیسوں کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 1,421 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 67,55,814 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71,563 پر مستحکم ہے۔ اس کے علاوہ راجستھان میں چار اور گوا اور ہریانہ میں دو دو، ہماچل پردیش، لداخ، اڈیشہ، پڈوچیری اور اتراکھنڈ میں بالترتیب ایک ایک کیس کا اضافہ ہوا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کم ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سات معاملوں کی کمی کے ساتھ دہلی میں فعال کیسوں کی کل تعداد 23 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 19,80,721 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور اب تک 26521 اموات ہوچکی ہیں۔

Published: undefined

مغربی بنگال میں کورونا کے دو ایکٹیو کیسز کم ہونے سے ان کی کل تعداد گھٹ کر 57 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 20,97,058 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 21532 پر مستحکم ہے۔ بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین فعال کیسوں سے ان کی کل تعداد کم ہو کر 10 ہو گئی ہے اور اب تک 12303 مریض اس وبا کی وجہ سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ تمل ناڈو میں دو فعال کیسوں کی کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد 79 ہوگئی۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 35,56,366 اور مرنے والوں کی تعداد 38049 ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ آسام، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو، لکشدیپ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ میں کورونا کا ایک بھی فعال کیس نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined