قومی خبریں

این ٹی اے کی بڑی لاپرواہی!  ناگپور کے نیٹ امیدوار عبد اللہ کو ابوظہبی میں الاٹ کردیا سینٹر، اہل خانہ پریشان

مہاراشٹر کے سابق وزیر اور کانگریس لیڈر ڈاکٹر انیس احمد نے معاملے پر شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ این ٹی اے نے امتحان کی دھجیاں اڑا دی ہیں، فوری طور پر ترمیم شدہ ایڈمٹ کارڈ جاری کیا جانا چاہئے۔

<div class="paragraphs"><p>امتحان کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

امتحان کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس

 

ملک کے باوقار امتحانات میں سے ایک نیٹ (قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ) کے پیپر لیک پر چوطرفہ اٹھنے والے وبال اور ہنگامے کے بعد دوبارہ کرائے جا رہے امتحان  کے سلسلے میں بھی لاپرواہیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ 21 جون کو دوبارہ کرائے جانے والے اس امتحان میں اب ایک اور بڑی غفلت سامنے آئی ہے۔ ناگپور کے ایک نیٹ امیدوار کو 21 جون کے دوبارہ امتحان کے لیے ابو ظہبی (یو اے ای) کا امتحانی مرکز الاٹ کر دیا گیا۔ ’ٹی وی 9‘ کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کی مبینہ تکنیکی گڑبڑی کی وجہ سے ناگپور کے طالب علم عبد اللہ محمد طالب کو 21 جون کو ہونے والے ’نیٹ ری ایگزام‘ کے لیے ابوظہبی سینٹر ملا۔

Published: undefined

امتحان میں صرف ایک دن باقی ہونے کی وجہ سے طالب علم اور اس کے اہل خانہ پریشان ہوگئے۔ انہوں نے اپنی پریشانی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پاس تو پاسپورٹ بھی نہیں ہے کہ وہ وہاں امتحان دینے جاسکیں۔ اس سے پہلے عبد اللہ کو ناگپور میں ہی امتحان سینٹر الاٹ کیا گیا تھا۔ طالب علم نے اپنی درخواست میں سینٹر کے لیے ناگپور، وردھا کو ترجیح دی تھی لیکن اس نظر انداز کرتے ہوئے این ٹی اے نے مقامی متبادل کے بجائے بیرون ملک امتحان کا سینٹر الاٹ کر دیا۔ ایسی صورت میں 24 گھنٹے کے اندر پاسپورٹ اور ویزا کا عمل مکمل کرکے ابوظہبی پہنچنا ممکن نہیں ہے۔

Published: undefined

اس سنگین معاملے کے اطلاع ملنے کے بعد عبد اللہ کے والدین نے این ٹی اے ہیلپ لائن پر شکایت درج کرائی۔ حکام نے ابتدائی طور پر تکنیکی گڑبڑی کا اعتراف کیا ہے اور امتحان سینٹر تبدیل کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ انڈرگریجویٹ (نیٹ یوجی) 2026 کے دوبارہ امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کو امتحان سے متعلق ضروری معلومات اور سینٹر سے متعلق تفصیلات اپنے آفیشل واٹس ایپ چینل کے ذریعے بھیجے گی۔ ایجنسی کے مطابق یہ پہل اس لیے شروع کی گئی ہے تاکہ امیدواروں کو براہ راست متعلقہ معلومات حاصل ہوسکیں۔ 21 جون 2026 کو ہونے والے دوبارہ امتحان سے قبل کسی بھی طرح کی الجھن نہ ہو۔

Published: undefined

اس سلسلے میں مہاراشٹر کے سابق وزیر اور کانگریس لیڈر ڈاکٹر انیس احمد نے ’آج تک‘ سے بات کرتے ہوئے پورے معاملے پر شدید ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی اے نے ملک کے اس اہم امتحان کی دھجیاں اڑا دی ہیں اور فوری طور پر ترمیم شدہ ایڈمٹ کارڈ جاری کیا جانا چاہئے۔ انیس احمد نے بتایا کہ انہوں نے معاملہ اٹھانے کے بعد این ٹی اے کی ہیلپ لائن پر رابطہ کیا۔ کل دیر رات رابطہ ہونے کے بعد طالب علم کو بتایا گیا کہ ہے آج (سنیچر) کو شام 4 بجے تک ناگپور کا سینٹر الاٹ کر دیا جائے گا اور نیا ایڈمٹ کارڈ بھی جاری کردیا جائے گا۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined