قومی خبریں

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے قومی سلامتی مشیروں کی اہم ملاقات

اجیت ڈوبھال اور خلیل الرحمٰن کے درمیان سلامتی سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔ انہوں نے دو طرفہ اور علاقائی سلامتی کو متاثر کرنے والے متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

 

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے ہندوستان کے دورے پر آئے ہوئے بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر خلیل الرحمٰن کے ساتھ جمعرات کو دونوں ممالک کے سلامتی کے منظرنامے پر تفصیل سے تبادلۂ خیال کیا۔ جناب خلیل الرحمٰن ساتویں کولمبو سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے ہندوستان آئے ہیں۔کانفرنس کے علاوہ، اجیت ڈوبھال اور خلیل الرحمٰن کے درمیان سلامتی سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔ انہوں نے دو طرفہ اور علاقائی سلامتی کو متاثر کرنے والے متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے خفیہ معلومات کے تبادلے، سرحدی انتظام، اور دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ اور سرحد پار جرائم سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو مضبوط کرنے کے عزم کی توثیق کی۔

Published: undefined

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دونوں فریقوں نے تقریباً 4,000 کلومیٹر طویل ہند۔بنگلہ دیش سرحد پر آپریشنل ہم آہنگی کو بہتر بنانے کے طریقوں پر غور کیا، جس میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور سرحدی علاقوں میں رہنے والی آبادی کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined