قومی خبریں

پاکستان کی حرکت سے ہندوستان برہم، ڈوبھال نے ایس سی او چوٹی میٹنگ کا بائیکاٹ کیا

روس نے واضح طور پر کہا ہےکہ اس نے پاکستان کے اقدامات کی قطعی حمایت نہیں کی اور امید کی ہے کہ پاکستان کے اس اقدام سے ایس سی او سربراہ اجلاس میں ہندوستان کی شرکت متاثر نہیں ہوگی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے روس کی صدارت میں ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے قومی سلامتی کے مشیروں کی چوٹی میٹنگ میں پاکستان کے ذریعہ ہندوستانی زمین کو ظاہر کرنے والے نقشہ دکھائے جانے پر سخت مخالفت ظاہر کرتے ہوئے آج میٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔

Published: undefined

وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے یہاں صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ روسی قومی سلامتی کے مشیر کی صدارت میں منعقد اس میٹنگ میں پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر نے بدنیتی سے وہ تصوراتی نقشہ پیش کیا جو اس نے کچھ دن پہلے سرکاری طور پر جاری کیا ہے۔ یہ میزبان کی جانب سے جاری مشورے کی توہین اور میٹنگ کے ضابطوں کی خلاف ورزی تھی۔ ہندوستانی فریق اسی وقت میزبان سے مشورہ کرکے میٹنگ سے اٹھ کر نکل گیا۔

Published: undefined

ترجمان نے کہا کہ پاکستان فریق کی میٹنگ کو گمراہ کرنے والی باتیں کرتا رہا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی اس حرکت سے روس بھی حیران رہ گیا۔ ذرائع کے مطابق نقشے میں ہندوستانی زمین کو پاکستان کا علاقہ دکھایا جانا ایس سی او اعلامیہ کی سریع خلاف ورزی ہے اور ایس سی او رکن ممالک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے ضابطوں کے منافی ہے۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی فریق کی جانب سے پاکستانی فریق کے غیر قانونی نقشہ دکھانے پر سخت اعتراض کا اظہار کیا گیا۔ روسی فریق نے بھی پاکستانی فریق کو ایسا کرنے سے روکنے کی پوری کوشش کی۔ روس نے واضح طور پر کہا کہ اس نے پاکستان کے اقدامات کی قطعی حمایت نہیں کی اور امید کی ہے کہ پاکستان کے اس اقدام سے ایس سی او سربراہ اجلاس میں ہندوستان کی شرکت متاثر نہیں ہوگی اور مسٹر ڈوبھال اور روس کے قومی سلامتی کمیشن کے سکریٹری، نکولائی پٹروشیف کے مابین مضبوط دوستی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ مسٹر پیٹروشیف نے اجلاس میں آنے پر قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے ذاتی طور پر اظہار تشکر کیا۔ مسٹر پیٹروشیف نے امید ظاہر کی کہ مسٹر ڈوبھال دوسرے پروگراموں میں حصہ لیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز