قومی خبریں

اب اسپیشل ٹرینوں میں بھی ملے گی ویٹنگ ٹکٹ، لیکن پھنس رہا پینچ

ریلوے بورڈ کی جانب سے ایک حکم جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت چل رہی خصوصی ٹرینوں اور مستقبل میں شروع ہونے والی سبھی ٹرینوں میں 22 مئی سے ویٹنگ لسٹ جاری کی جائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

انڈین ریلویز نے اب اسپیشل ٹرینوں کے لیے جمعہ یعنی کل سے ویٹنگ ٹکٹوں کی بکنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خبروں کے مطابق ریلوے اب مزید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا منصوبہ بنا رہی ہے جن میں سلیپر کوچ بھی ہوں گے۔ اسپیشل ٹرینوں میں ویٹنگ لسٹ والے ٹکٹ 22 مئی یا اس کے بعد کے سفر کے لیے ہوں گے۔ اے سی چیئر کار اور 3 اے سی میں زیادہ سے زیادہ 100-100 ویٹنگ ٹکٹ جبکہ 2 اے سی میں 50 ویٹنگ ٹکٹ جاری ہوں گے۔ ایگزیکٹیو کلاس اور 1 اے سی میں زیادہ سے زیادہ 20-20 ویٹنگ ٹکٹ جاری ہوں گے۔ اس کے علاوہ سلیپر ٹکٹ کے لیے 200 ویٹنگ ٹکٹ جاری ہوں گے۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق ان ٹرینوں کے لیے ویٹنگ ٹکٹ بھی مل سکے گا۔ ابھی تک چل رہی راجدھانی ایکسپریس ٹرین کی بکنگ میں یہ سہولت نہیں ہے۔ حالانکہ تتکال اور پریمیم تتکال کی سہولت ان ٹرینوں کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوگی۔ وہیں آر اے سی کی بھی سہولت نہیں ہوگی۔

Published: undefined

ریلوے نے بھلے ہی کل یعنی جمعہ سے ویٹنگ ٹکٹ بھی جاری کر دیا ہے لیکن ایسے ٹکٹ والوں کو سفر کی اجازت قطعی نہیں ہوگی۔ چارٹ بننے تک جو ویٹنگ ٹکٹ کنفرم ہو چکے ہوں گے، صرف انہیں ٹکٹ سے سفر کیا جا سکے گا۔ یعنی جس کی ٹکٹ ویٹنگ ہوگی وہ سفر نہیں کر سکے گا۔

Published: undefined

جب ویٹنگ ٹکٹ والوں کو اسپیشل ٹرینوں میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی تو انھیں جاری ہی کیوں کیا جائے گا۔ اس کو لے کر وزارت ریل کے ایک افسر نے بتایا کہ کچھ مسافر آخری لمحات میں ٹکٹ کینسل کرا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کل سے ویٹنگ ٹکٹ بھی جاری ہوں گے تاکہ اگر آخری لمحوں میں کچھ کنفرم ٹکٹ کینسل ہوں گے تو ان کی جگہ ویٹنگ ٹکٹ کنفرم ہو جائیں گے۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ وزارت کے ذریعہ جاری گائیڈ لائنس کے مطابق سبھی پیسنجر کے لیے ٹرین میں سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ ٹرین کے سبھی اسٹاف کو بھی وزارت صحت کی ایڈوائزری کے مطابق کام کرنا ہوگا۔ سبھی پیسنجر کو اسٹیشن پر سینیٹائزر کی سہولت دستیاب کرائی جائے گی۔ ریل سفر کے دوران سبھی مسافروں کو ماسک لگانا لازمی ہو گا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined