قومی خبریں

اب ’بی جے پی بھارت چھوڑو‘ کا نعرہ دینے کی ضرورت ہے: شرد پوار

ممبئی کے شیواجی پارک پر انڈیا الائنس کے عظیم الشان اور تاریخی جلسہ عام میں رہنماؤں نے مودی حکومت کے خلاف زبرد ست ہلہ بولا اور کہا کہ اب لڑائی ملک اور آئین کے تحفظ کی ہوگئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شردپوار، تصویر قومی آواز</p></div>

شردپوار، تصویر قومی آواز

 

نریندر مودی کے پروگرام امیروں کے لیے ہیں جبکہ کانگریس کے پروگرام غریبوں اور بے سہاروں کے لیے ہیں۔ بی جے پی رہنما تکبر میں ڈوب کر لوگوں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ ملک 2014 میں آزاد ہوا ہے۔ ملک کی تعمیر و ترقی میں وہ نہرو و امبیڈکر کی خدمات کا انکار کرتے ہیں۔ راہل گاندھی نے جس شکتی کا ذکر کیا ہے وہ آر ایس ایس و منوواد کی شکتی ہے اور یہ شکتی لوگوں کو تباہ کردینا چاہتی ہے۔ یہ باتیں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے ممبئی کے دادر میں واقع شیواجی پارک میں انڈیا الائنس کے عظیم الشان و تاریخی جلسۂ عام میں کہیں۔

Published: undefined

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے مزید کہا کہ ممبئی ایک بڑا اور طاقتور شہر ہے اور پوری دنیا کی نظریں ممبئی پر ہیں۔ یہ چھترپتی شیواجی مہاراج، شاہو مہاراج و مہاتما پھلے کی سرزمین ہے اور یہاں سے اٹھنے والا ہر نظریہ اور ہر سوچ پورے ملک میں پہنچتا ہے اور لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ انہوں کہا کہ لوگوں کو سوچنا چاہئے کہ مودی نے کتنی گارنٹیاں دیں اور ان میں سے کتنی پوری کیں۔ کھڑگے نے مزید کہا کہ آج ملک میں جمہوریت اور آئین کو زبردست خطرہ لاحق ہے، ان کاتحفظ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ آئین کو تبدیل کرنا آسان نہیں ہے لیکن اگر اس کی کوشش بھی کئی تو ملک میں اس کے خلاف زبردست طوفان کھڑا ہوجائے گا۔

Published: undefined

انڈیا الائنس کے جلسۂ عام میں ملکارجن کھڑگے تقریر کرتے ہوئے /  تصویر قومی آواز

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد چندر پوار کے قومی صدر شرد پوار نے اپنے خطاب میں بی جے پی و مودی حکومت پر زبرد ست تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ آج جو لوگ اقتدار میں ہیں انہوں نے خواتین، کسانوں، مزدوروں، قبائلیوں، دلتوں سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ یہ ڈھیر سارے وعدوں کے ساتھ اقتدار میں آئے تھے، مگر ان وعدوں میں سے وہ کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کرسکے۔ وہ دراصل کوئی وعدہ پورا کر ہی نہیں سکتے کیونکہ وعدوں کو پورا کرنے کے لیے خواہش کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو ان میں قطعی نہیں ہے۔

Published: undefined

شردپوار نے کہا کہ عوام سے جھوٹے وعدے کرکے عوام کو دھوکہ دینے والوں کو عوام ہی سبق سکھاتی ہے اور یہ موقع اب عوام کے ہاتھ میں آگیا ہے۔ مودی جتنی بھی گارنٹیاں دیتے ہیں وہ سب جھوٹی گارنٹیاں ہیں اور اب عوام ان کی کسی جھوٹی گارنٹی پر یقین نہیں کرے گی۔ شردپوار نے کہا کہ یہ ممبئی وہ سرزمین ہے جہاں سے 1942 میں مہاتماگاندھی نے انگریزوں بھارت چھوڑو کا نعرہ دیا تھا، اب وقت آگیا ہے کہ بی جے پی بھارت چھوڑو کا نعرہ دیا جائے۔

Published: undefined

ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی ایک غبارہ ہے اور افسوس کہ اس غبارے میں شیوسینا نے ہی ہوا بھری تھی۔ لیکن جس شیوسینا کو ہوا بھرنا آتا ہے وہ ہوا نکال بھی سکتی ہے اور اس بار ہم اس غبارے سے ہوا نکال کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیوسینا نے بی جے پی کے غبارے میں جو ہوا بھری تھی وہ اب بی جے پی کے سرمیں گھس گئی ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اب ملک ہماری جد وجہد جمہوریت اور آئین کو بچانے کی ہے۔ بی جے پی کہتی ہے کہ اب کی بار 400 پار، کس لیے 400 پار؟ کیا یہ کوئی فرنیچر کی دوکان ہے کہ 400 کا نعرہ لگا رہے ہیں؟

Published: undefined

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ انسان کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہوجائے ملک بڑا نہیں ہوتا ہے لیکن بی جے پی خود کو ملک سے بڑا تصور کرتی ہے۔ 2014 سے اب تک ایک پارٹی کی حکومت ہے لیکن جب عوام متحد ہو جاتے ہیں تو آمریت ختم ہو جاتی ہے۔ ادھوٹھاکرنے کہا کہ بی جے پی اب کی بار 400 پار کا نعرہ لگاتی ہے جبکہ ہمارا نعرہ ہے اب کی بار بی جے پی تڑی پار اور یہ نعرہ گھر گھر پہنچنا چاہئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined