قومی خبریں

اب نمک پر بھی چھائے گی مہنگائی، ٹاٹا گروپ نے مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا کیا فیصلہ

ٹاٹا کمپنی کا کہنا ہے کہ برائن کی قیمتیں فی الحال مستحکم ہیں، لیکن انرجی لگاتار مہنگی ہو رہی ہے، اس وجہ سے نمک کی قیمتیں بڑھانے کی نوبت آ گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں، لیکن روزانہ کسی نہ کسی چیز کی قیمت بڑھنے کی خبر سامنے آ ہی جاتی ہے۔ اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ نمک کی قیمت میں اضافہ ہونے والا ہے۔ ملک میں نمک مہنگا ہونے والا ہے کیونکہ ٹاٹا نمک کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ ٹاٹا گروپ نے لے لیا ہے۔ کمپنی نے مہنگائی کے دباؤ میں اپنی مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ لیا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو افسر سنیل ڈیسوزا نے کہا ہے کہ ٹاٹا نمک کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مہنگائی کے دباؤ سے نمٹنے کے لیے کمپنی کو یہ فیصلہ لینا پڑا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اپنی مصنوعات پر مارجن کو محفوظ کرنے کے لیے انھیں یہ فیصلہ لینا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

ڈیسوزا کا کہنا ہے کہ دو چیزیں نمک کی قیمتیں متعین کرتی ہیں۔ یہ دو چیزیں ہیں برائن اور انرجی۔ برائن کی قیمتیں فی الحال مستحکم ہیں، لیکن انرجی لگاتار مہنگی ہو گئی ہے۔ اس وجہ سے نمک کی قیمتیں بڑھانے کی نوبت آ گئی ہےحالانکہ کمپنی کی طرف سے فی الحال یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کی قیمتیں کب اور کتنی بڑھیں گی۔ قابل ذکر ہے کہ بازار میں ایک کلو ٹاٹا نمک کی قیمت ابھی 28 روپے فی کلو ہے۔ گزشتہ بدھ کو ٹاٹا کنزیومر کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق کمپنی کا منافع سالانہ بنیاد پر 38 فیصد بڑھ کر 255 کروڑ روپے پہنچ گیا ہے۔ اب کمپنی کی مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے عام لوگوں پر مہنگائی کا بوجھ پڑنا طے ہو گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined