قومی خبریں

کشمیر: عمر عبد اللہ اور محبوبہ مفتی پر سرکاری بنگلے چھینے جانے کا خطرہ!

آرٹیکل 370 کے خاتمہ کے بعد اب جموں و کشمیر کے سابق وزراء اعلی سے سرکاری بنگلے چھن سکتے ہیں اور یہ وہ بنگلے ہیں جن کی تجدید نو پر کروڑوں روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مرکزی حکومت نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کا جو فیصلہ لیا ہے اس سے جموں و کشمیر کے سیاسی اور سماجی حالات میں کیا تبدیلی آئے گی وہ تو آنے والے دن ہی بتائیں گے لیکن یہ ضرور طے ہے کہ وہاں کے سیاست دانوں کی زندگی میں بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ اس تبدیلی میں یہ بہت ممکن ہے کہ جو عیش و آرام وہاں کے سیاست داں اٹھا رہے تھے وہ شائد آگے نہ اٹھا پائیں۔ جموں و کشمیر کے جتنے بھی سابق وزراء اعلی ہیں ان کے پاس جو سرکاری رہاش گاہ ہے وہ ان سے لی جا سکتی ہیں۔

Published: 07 Aug 2019, 3:10 PM IST

آرٹیکل 370 کے ہٹائے جانے کے بعد جموں و کشمیر کے سابق وزراء اعلی کو اپنی رہائش گاہیں خالی کرنی پڑ سکتی ہیں کیونکہ ہندوستانی قانون کے مطابق جو بھی وزیر اعلی سابق ہو جاتا ہے اس کو اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کرنی پڑتی ہے۔

Published: 07 Aug 2019, 3:10 PM IST

انگریزی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق عمرعبد اللہ اور محبوبہ مفتی سمیت سبھی سابق وزراء اعلی شری نگر کے گپکر روڈ پر بنے اپنے سرکاری بنگلوں میں رہتے ہیں اور ان سے کوئی بھی کرایہ نہیں لیا جاتا ہے۔ ان وزراء اعلی نے ان رہائش گاہوں کی تجدید نو پر کروڑوں روپے خرچ کیے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمر عبد اللہ اور محبوبہ مفتی نے اپنے اپنے بنگلوں کو جدید بنوانے میں 50 کروڑ روپے خرچ کیے ہوئے ہیں۔

Published: 07 Aug 2019, 3:10 PM IST

محبوبہ مفتی کے والد مفتی سعید نے بھی اپنی سرکاری رہائش گاہ کی تجدید نو پر کروڑوں روپے خرچ کیے تھے۔ تجدید نو پر جو اخراجات آتے ہیں وہ سرکار ہی برداشت کرتی ہے۔ خبروں کے مطابق عمر عبد اللہ اور محبوبہ کے گھروں پر جو لوگ کام کرتے ہیں ان کی تنخواہیں بھی کشمیر حکومت سے ہی آتی ہے۔ ان حالات کے پیش نظر ان لوگوں کا پریشان ہونا لازمی ہے، اب ان کو یہ بھی فکر ہوگی کہ ان کی سلامتی پر بھی سوال کھڑے ہو سکتے ہیں۔

Published: 07 Aug 2019, 3:10 PM IST

واضح رہے کانگریس کے رہنما اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد بھی ایسا سرکاری بنگلہ لینے کے حقدار ہیں لیکن انہوں نے کوئی بنگلہ نہیں لیا ہوا ہے، وہ واحد سابق وزیر اعلی ہیں جنہوں نے سرکاری بنگلہ نہیں لیا ہوا ہے۔

Published: 07 Aug 2019, 3:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Aug 2019, 3:10 PM IST