قومی خبریں

اب پاکستان سے صرف ’مقبوضہ کشمیر‘ پر بات چیت ہوگی: راج ناتھ

راج ناتھ نے کہا کہ اب پاکستان سے پاکستان مقبوضہ کشمیر کے تعلق سے بات چیت ہوگی لیکن وہ بھی اس شرط پر کہ وہ ہندوستان میں دہشت گردی میں اضافہ کرنا بند کردے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کالکا: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی بالاکوٹ پر کی گئی سرجیکل اسٹرائیک پر سوال اٹھانے والوں کو آج جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھی اب یہ کہہ رہا ہے کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 اوردفعہ 35 اے ہٹانے کے بعد ہندوستان بالاکوٹ سے بھی بڑی کارروائی اس پر کرسکتا ہے۔

Published: 18 Aug 2019, 5:10 PM IST

سنگھ نے ہریانہ کے پنچکلا ضلع کے کالکا اسمبلی حلقہ سے وزیراعلی منوہر لال کھٹر کی ریاستی اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں 90 اسمبلی حلقوں میں شروع کیے گئے جن آشرواد یاترا کے موقع پر اپنے خطاب میں یہ باتیں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر ہی موجود کچھ لوگ پلوامہ حملے کے بعد ہندوستان کے ذریعہ پاکستان کے بالاکوٹ میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کی گئی سرجیکل اسٹرائک پر سوال اٹھا رہے تھے۔

Published: 18 Aug 2019, 5:10 PM IST

لیکن انہیں اس بات کا جواب اب پاکستان کے وزیراعظم نے ہی دے دیا ہے جو اب کہہ رہے ہیں کہ جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 اور دفعہ 35 اے ہٹانے کے بعد مودی حکومت پاکستان پر بالاکوٹ سے بھی بڑی کارروائی کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی بالاکوٹ کے بعد دوسری بڑی ممکنہ کارروائی کے سلسلے میں ڈرا ہوا ہے۔ اسے ہماری طاقت کا احساس ہوچکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان سے اگر اب بات چیت ہوگی تو صرف اس کے قبضے والے کشمیر کے سلسلے میں ہوگی۔

Published: 18 Aug 2019, 5:10 PM IST

وزیر دفاع نے کہا کہ جموں وکشمیر کی ترقی کے لئے وہاں آرٹیکل 370 کو ختم کرنے پر وزیراعظم نریندر مودی نے اپنا 56 انچ کا سینہ سبھی کو دیکھا دیا ہے۔ پاکستان اس قدم سے بری طرح تلملا گیا ہے اور اس معاملے میں دوسرے ممالک کا دروازہ کھٹکھٹا رہا ہے لیکن جموں وکشمیر کی نوتشکیل ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہونے کی وجہ سے اسے ان ممالک سے بھی کوئی حمایت نہیں مل رہی ہے۔

Published: 18 Aug 2019, 5:10 PM IST

اسی بوکھلاہٹ میں پاکستان اب ہندوستان کو دہشت گردی سے ڈرانے کی کوشش کررہا ہے لیکن اس کے ان کوششوں کو پوری طرح کچل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان سے پاکستان مقبوضہ کشمیر کے تعلق سے بات چیت ہوگی لیکن وہ بھی اس شرط پر کہ وہ ہندوستان میں دہشت گردی میں اضافہ کرنا بند کردے گا۔

Published: 18 Aug 2019, 5:10 PM IST

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے ہٹانے کے بعد اب ملک میں ایک آئین۔ ایک نشان ہوچکا ہے۔ جو لوگ یہ کہتے تھے کہ جموں وکشمیر سے ان التزاموں کو ہٹانے سے ہندوستان تقسیم ہوجائے گا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) صرف اقتدار کا مزہ لینے کے لئے ایسا کچھ نہیں کرتی۔ کشمیر میں حالات نارمل ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید بہتر ہوجائے گیں۔

Published: 18 Aug 2019, 5:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Aug 2019, 5:10 PM IST