قومی خبریں

چھتیس گڑھ: مبینہ دھرم سنسد میں باپو کے خلاف کہے گئے نازیبا الفاظ، مقدمہ درج

ہری دوار دھرم سنسد میں نفرت انگیز تقاریر کا معاملہ ابھی ٹھنڈا بھی نہیں ہوا تھا کہ ایک اور مبینہ دھرم سنسد کا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس میں باپو کو نازیبا الفاظ کہے گئے اور گوڈسے کی تعریف کی گئی۔

کالی چرن، تصویر ویڈیو گریب
کالی چرن، تصویر ویڈیو گریب HP

ہری دوار دھرم سنسد میں نفرت انگیز تقاریر کا معاملہ ابھی ٹھنڈا بھی نہیں ہوا تھا کہ اب چھتیس گڑھ کے رائے پور میں منعقد مبینہ دھرم سنسد میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی توہین کی گئی ہے۔ یہاں کی دھرم سنسد میں اسٹیج سے سادھو کا چولا پہنے ایک شخص نے باپو کی شان میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کو گالی دی۔ اسی شخص نے باپو کے قاتل ناتھورام گوڈسے کی خوب تعریف کی۔

Published: undefined

اس شخص کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں سادھو کا چولہ پہنے کالی چرن نامی شخص یہ کہتے ہوئے نظر آ رہا ہے کہ لوگوں کو مذہب کی حفاظت کے لیے ایک سخت گیر ہندو رہنما کو حکومت کا سربراہ منتخب کرنا چاہیے۔ اس نے کہا کہ ''میں ناتھو رام گوڈسے کو سلام پیش کرتا ہوں۔'' اس شخص نے مزید کہا کہ ''اسلام کا مقصد سیاست کے ذریعے ملک پر قبضہ کرنا ہے۔ ہماری آنکھوں کے سامنے انہوں نے 1947 میں ملک پر قبضہ کر لیا تھا۔ وہ پہلے ایران، عراق اور افغانستان پر قابض ہوگئے۔ انہوں نے سیاست کے ذریعے بنگلہ دیش اور پاکستان پر قبضہ کرلیا تھا۔ میں گاندھی کو قتل کرنے کے لیے ناتھورام گوڈسے کو سلام کرتا ہوں۔‘‘

Published: undefined

کالی چرن نے کہا کہ "ہمارا بنیادی فرض کیا ہے- دھرم کی حفاظت کرنا۔ ہمیں حکومت میں ایک سخت گیر ہندو راجہ (لیڈر) کا انتخاب کرنا چاہیے، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔" اس نے مزید کہا، "ہمارے گھروں کی عورتیں بہت اچھی اور مہذب ہیں، وہ ووٹ ڈالنے نہیں جاتیں۔ جب آپ کے گھر کی خواتین کا گینگ ریپ ہو گا تو ان کا کیا بنے گا۔ بیوقوفوں (مہامورکھوں)... میں ان لوگوں کو کہہ رہا ہوں جو ووٹ ڈالنے نہیں نکلتے ہیں۔"

Published: undefined

وہیں چھتیس گڑھ کے رائے پور میں ہوئی دھرم سنسد کا ویڈیو شیئر کتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے کہا کہ یہ کون ہے جو ہمارے بابائے قوم کو گالیاں دے رہا ہے؟ مودی جی کچھ کریں گے یا دل سے معاف نہیں کر پائیں گے۔ اس معاملے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined