قومی خبریں

ریوڑی کلچر: مفت اعلانات کے خلاف عرضی پر اب 3 ججوں کی بنچ کرے گی سماعت

چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا نے کہا کہ سبھی فریقین کے ذریعہ اٹھائے گئے ایشوز پر وسیع سماعت کی ضرورت ہے۔

سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی
سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی 

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز کہا کہ انتخابات کے دوران ووٹرس کو متوجہ کرنے کے لیے سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ کیے جانے والے مفت سہولیات کے وعدے کے خلاف عرضی پر اب تین ججوں کی بنچ سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس این وی رمنا نے کہا کہ سبھی فریقین کے ذریعہ اٹھائے گئے ایشوز پر وسیع سماعت کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

چیف جسٹس این وی رمنا کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ مختلف فریقین کے ذریعہ اٹھائے گئے ایشوز پر ماہرین کمیٹی کی تشکیل کرنا درست ہے۔ لیکن اس سے پہلے کئی سوالات پر غور کرنا ضروری ہے، مثلاً عدالتی مداخلت کا دائرہ کیا ہے؟ ایشوز کی جانچ کے لیے خصوصی پینل کا ڈھانچہ کیا ہونا چاہیے؟ کیا عدالت کوئی انفورسمنٹ حکم پاس کر سکتا ہے؟ کیا سبرامنیم بالاجی بنام تمل ناڈو حکومت کے فیصلے پر از سر نو غور کی ضرورت ہے؟

Published: undefined

عدالت عظمیٰ نے کہا کہ فریقین کے ذریعہ اٹھائے گئے ایشوز کی وسیع سماعت کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے ہم معاملے کو تین ججوں کی بنچ کے پاس بھیجتے ہیں۔ اس سے قبل 24 اگست کو سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے پوچھا تھا کہ وہ ووٹرس کو متاثر کرنے کے لیے سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ کیے گئے مفت اعلانات کے اثر کی جانچ کرنے کے لیے ایک کمیٹی کیوں نہیں بنا سکتی ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ اس ایشو پر حکومت ایک کل جماعتی میٹنگ بلا سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined