قومی خبریں

برفیلی ہواؤں سے کانپ اُٹھا شمالی ہندوستان! دہلی میں رواں موسم کا سب سے کم درجہ حرارت درج

دہلی میں اس موسم کا اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت 2.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا وہیں راجستھان کے کئی حصوں میں صفر سے نیچے ہے، پنجاب، ہریانہ اورجموں و کشمیرمیں بھی سرد لہر سے معمول کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کشمیر میں سخت سردی / یو این آئی</p></div>

کشمیر میں سخت سردی / یو این آئی

 

شمالی ہندوستان اس وقت سرد لہر کی زد میں ہے۔ کئی ریاستوں میں درجہ حرارت معمول سے کافی نیچے چلا گیا ہے جس سے عام زندگی درہم برہم ہو رہی ہے۔ اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں ہورہی برف باری کے بعد وہاں سے چلنے والی سرد ہوائیں دہلی اور شمالی ہندوستان میں لوگوں کو شدید سردی کا احساس دلا رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق آئندہ چند روز تک سردی سے راحت ملنے کی کوئی امید نہیں ہے اور کئی علاقوں میں سرد لہر سے شدید سردی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Published: undefined

قومی راجدھانی دہلی میں اس برس موسم کی پہلی سرد لہر درج کی گئی ہے۔ رواں موسم میں پہلی بار کم سے کم درجہ حرارت 2.9 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جب کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 4.5 سے 6.4 ڈگری سے نیچے چلا جاتا ہے تواسے سرد لہرکہا جاتا ہے۔ موجودہ اعداد و شماراس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ دہلی کے بیشتر حصوں میں یہی صورتحال ہے۔ آیا نگر دہلی کا سب سے سرد علاقہ رہا جہاں کم از کم درجہ حرارت 2.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

وہیں راجدھانی کے پالم ویدر اسٹیشن نے کم از کم درجہ حرارت 3.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جو13 برسوں میں سب سے کم درجہ حرارت ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق صفدرجنگ آبزرویٹری میں کم سے کم درجہ حرارت 4.8 ڈگری سیلسیس رہا، جو معمول سے 2.6 ڈگری کم ہے، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے ’یلو الرٹ‘ جاری کرتے ہوئے آئندہ دو روز تک سردی کی شدت برقرار رہنے کی وارننگ دی ہے۔

Published: undefined

اسی طرح راجستھان میں بھی شدید سردی پڑ رہی ہے۔ ریاست کے کئی حصوں میں سرد لہر سے شدید سرد لہرکی صورتحال درج کی گئی ہے۔ پرتاپ گڑھ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سیلسیس تک گر گیا، جب کہ باڑمیر میں 0.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ پیلانی میں 1.2 ڈگری، سیکر میں 1.7 ، لنکرانسر میں 1.9 اور چورو اور جھنجھنو میں 2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک ریاست میں شدید سردی کی پیش گوئی کی ہے۔

Published: undefined

اُدھر پنجاب کے بھٹنڈہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.6 ڈگری سیلسیس اور ہریانہ کے حصار میں 2.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ لدھیانہ، پٹیالہ، امرتسر اور گرداسپور میں بھی درجہ حرارت معمول سے کم رہا۔ جموں و کشمیر میں سردی خطرناک شکل اختیار کرچکی ہے۔ یہاں درجہ حرارت انجماد سے کئی ڈگری نیچے چلا گیا ہے۔ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں میں یہ 0.86 ڈگری سیلسیس رہا۔ پہلگام میں بھی درجہ حرارت 0 سے 7.6 ڈگری تک نیچے درج کیا گیا۔ وادی کشمیر میں اس وقت ’چِلّا کلاں‘ کا دور جاری ہے جب 40 دنوں تک کڑاکے کی ٹھنڈ اوربرف باری کا اندیشہ رہتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined