قومی خبریں

وندے بھارت ٹرین کے چنئی-ناگرکوئل روٹ پر بغیر بتائے نان ویج ناشتہ بند، مسافرین پریشان، آئی آر سی ٹی سی خاموش

وندے بھارت ایکسپریس کے ایک مسافر ڈیوڈ منوہر نے کہا کہ ’’مجھے ویج اور نان ویج کھانے میں سے انتخاب کرنے کا حق ہے۔ آئی آر سی ٹی سی اسے بغیر اطلاع کے روک نہیں سکتا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>وندے بھارت ٹرین / آئی اے این ایس</p></div>

وندے بھارت ٹرین / آئی اے این ایس

 

IANS

چنئی سے ناگرکوئل، میسور، بنگلورو اور ترونیل ویلی کو جوڑنے والی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں میں نان ویج ناشتہ کے متبادل کو خاموشی سے ہٹا دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے مسافرین میں شدید ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ مسافرین کا کہنا ہے کہ انہیں اس فیصلے کی اطلاع نہ تو جنوبی ریلوے سے ملی اور نہ ہی کیٹرنگ ایجنسی سے۔ واضح ہو کہ آئی آر سی ٹی سی ایپ پر ٹکٹ بکنگ کے وقت اب ایک پاپ اپ پیغام ظاہر ہوتا ہے۔ ’’نان ویج آپشن صرف لنچ اور ڈنر کے لیے دستیاب ہے۔‘‘ یہ پیغام مسافرین کی پرسنل ڈیٹیل اور کھانے کی پسند کے انتخاب کے بعد آتا ہے۔

Published: undefined

مسافرین کو درپیش مسائل کے بارے میں جب جنوبی ریلوے کے جنرل منیجر آر این سنگھ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ حالانکہ ریلوے کے دیگر افسران نے اسے آئی آر سی ٹی سی ایپ کی تکنیکی خامی بتایا ہے اور کہا کہ بکنگ کے وقت نان ویج آپشن موجود ہونا چاہیے۔ لیکن مسافرین کا کہنا ہے کہ اس آپشن کے ہٹائے جانے کی اصل وجہ کچھ اور ہی ہے۔

Published: undefined

’ٹائمس آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق چنئی-ناگرکوئل وندے بھارت ایکسپریس سے 30 مئی کو سفر کرنے والے ڈیوڈ منوہر نے کہا کہ ’’بکنگ کے دوران ہم نے پاپ اپ دیکھا، لیکن پھر بھی بک کر لیا۔ ٹرین میں ہمیں صرف ویج کھانا ہی پیش کیا گیا۔ جب میں نے ’ایکس‘ پر آئی آر سی ٹی سی سے سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ نان ویج آپشن صرف شام کی چائے کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ لیکن بعد میں وہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مجھے ویج اور نان ویج کھانے میں سے انتخاب کرنے کا حق ہے۔ آئی آر سی ٹی سی اسے بغیر اطلاع کے روک نہیں سکتا۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ وندے بھارت جیسی پریمیم ٹرینوں میں کیٹرنگ کی ذمہ داری سنبھالنے والی سرکاری ادارہ آئی آر سی ٹی سی کی جانب سے اب تک کوئی آفیشیل وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح ہو کہ ان ٹرینوں میں کھانے کی قیمت پہلے سے ہی کرایہ میں شامل ہوتی ہے، لیکن مسافرین اب کھانے کے معیار پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق ایک دیگر مسافر مرلی دھرن نے کہا کہ ’’ٹرین کے چلنے کے وقت ایک فیڈ  بیک فارم دیا گیا تھا۔ لیکن اب شکایت کرنے پر کوئی جواب نہیں ملتا۔ دال بہت پتلی ہوتی ہے، روٹیاں اتنی سخت ہوتی ہیں کہ بزرگ مسافرین کھا نہیں پاتے ہیں اور چاول کی مقدار بھی کم ہوتی ہے۔ ہمیں پیٹ بھرنے لائق کھانا بھی نہیں ملتا۔‘‘ ساتھ ہی ایک دیگر مسافر نے شکایت کی کہ مینو میں زیادہ تر شمالی ہندوستانی کھانے شامل ہوتے ہیں۔ ذائقہ ہمارے علاقے کے مطابق نہیں ہوتا۔ کئی مسافر تو کھانا کو ہاتھ بھی نہیں لگاتے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined