تصویر : دیا شنکر کے فیس بک پیج سے
اتر پردیش کی یوگی آدرتیہ ناتھ حکومت میں وزیر ٹرانسپورٹ دیا شنکر سنگھ کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ بلیا کی ایک عدالت نے وزیر کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ (این بی ڈبلیو) جاری کیا ہے۔ یہ تقریباً 10 سال پرانا معاملہ ہے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی سے متعلق ہے۔ یہ کارروائی وزیر کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے کی گئی۔
Published: undefined
معلومات کے مطابق یہ معاملہ 2013 کا ہے جب ضلع میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود دیا شنکر سنگھ نے ایک جلسہ عام کا اہتمام کیا تھا۔ اس وقت انتظامیہ نے اسے امن و امان کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ تب سے یہ معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے۔
Published: undefined
اس سے پہلے عدالت نے کئی بار وزیر دیا شنکر کو سمن اور پیشی کے نوٹس جاری کیے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ آخر کار عدالت نے اس بار سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں اگلی سماعت کی تاریخ یکم نومبر مقرر کی ہے اور واضح طور پر وزیر کو اگلی تاریخ پر ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
Published: undefined
وزیر کی طرف سے عدالت میں پیش نہ ہونے کا سبب بتایا گیا ہے یا نہیں، اس بارے میں فی الحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہے۔ بہر حال عدالت کے حکم کے بعد یوپی کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اس سلسلے میں یکم نومبر کو ہونے والی عدالت کی اگلی سماعت کیس کا مستقبل طے کرے گی۔
Published: undefined
تصویر بشکریہ آس محمد کیف
تصویر: پریس ریلیز