سنجے راؤت، نتیش رانے / سوشل میڈیا
ممبئی کی ایک عدالت نے مہاراشٹر کے وزیر اور بی جے پی رہنما نتیش رانے کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ یہ کارروائی شیوسینا (یو بی ٹی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راؤت کی جانب سے دائر کردہ ہتک عزت کی شکایت پر کی گئی ہے۔
راؤت نے 2023 میں مجسٹریٹ عدالت میں شکایت دائر کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ نتیش رانے نے ان کے خلاف ایک توہین آمیز اور جھوٹا بیان دیا، جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ نتیش رانے نے مبینہ طور پر راؤت کو 'سانپ' کہہ کر پکارا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ جلد ہی ادھو ٹھاکرے کو چھوڑ کر اس وقت کی متحدہ این سی پی میں شامل ہو جائیں گے۔
Published: undefined
اس بیان کو بنیاد بنا کر سنجے راؤت نے عدالت سے رجوع کیا اور رانے کے خلاف قانونی کارروائی کی مانگ کی۔ راؤت کے مطابق رانے کی یہ زبان عوامی سطح پر ان کی شبیہ کو مجروح کرنے کے ارادے سے استعمال کی گئی، جو واضح طور پر ہتک عزت کے زمرے میں آتی ہے۔
عدالت میں متعدد سماعتیں ہو چکی ہیں لیکن رانے کئی بار ان میں شامل نہیں ہوئے۔ عدالت نے اس سے پہلے بھی ان کی غیر حاضری پر متعدد بار وارنٹ جاری کیے تھے۔ گذشتہ ماہ بھی عدالت نے ان کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا، جب وہ پیش نہیں ہوئے۔
Published: undefined
نتیش رانے نے 2 جون کو عدالت میں مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی تھی لیکن عدالت نے اسے منظور نہیں کیا۔ مجسٹریٹ اے اے کلکرنی نے جمعرات کو حکم دیا کہ چونکہ رانے عدالت کے احکامات کا مسلسل احترام نہیں کر رہے، اس لیے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا جاتا ہے۔
اب عدالت نے اس معاملے میں آئندہ سماعت کے لیے 18 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے اور پولیس سے کہا ہے کہ وہ اس تاریخ تک وارنٹ پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کرے۔ واضح رہے کہ نتیش رانے، سابق مرکزی وزیر نارائن رانے کے بیٹے ہیں اور مہاراشٹر کے کُونکن علاقے سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں۔ ان کا سیاسی انداز ہمیشہ سے جارحانہ رہا ہے اور وہ کئی بار متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined