قومی خبریں

پرتاپ گڑھ: 17 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی خارج، شیوپال یادو پریشان

اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ پارلیمانی حلقہ سے کل 25 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا لیکن صرف 8 امیدواروں کا پرچہ درست پایا گیا۔ بقیہ 17 کی نامزدگی خارج ہو گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پرتاپ گڑھ: اتر پردیش میں 39 پرتاپ گڑھ پارلیمانی حلقہ میں انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ کے بعد ملائم یادو کے بھائی شیوپال یادو کی پارٹی پرگتی شیل سماج وادی پارٹی سمیت 17 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی خارج کر دیے گئے۔ شیوپال یادو کے لیے یہ پریشانی والی بات ہے کیونکہ انھوں نے کچھ سیٹوں سے ہے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں اور اگر ان میں سے بھی امیدواروں کا پرچہ نامزدگی خارج ہو گیا تو یہ نیک فال نہیں۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ضلع اطلاعات افسر سویتا یادو نے بتایا کہ اہم سیاسی پارٹیوں سمیت کل 25 پارٹیوں کی جانب سے کاغذات نامزدگی داخل کیا گیا تھا جن میں سے 8 پارٹی امیدواروں کے کاغذات درست پائے گئے۔

Published: undefined

سویتا یادو نے بتایا کہ بدھ کے روز کاغذات کی جانچ ہوئی جس کے بعد بی ایس پی سے اشوک ترپاٹھی، کانگریس سے رتنا سنگھ ، بی جے پی سے سنگم لال، جن ستہ دل سے اکشے پرتاپ سنگھ، سروودیہ بھارت پارٹی سے محمد ارشاد، مولک ادھیکار پارٹی سے رام بہادر شرما، ایس یو ایس آئی سے شیش ناتھ اور آزاد امیدوار بجرنگی سمیت آٹھ لوگوں کے کاغذات درست تھے جب کہ پرگتی شیل سماج وادی پارٹی امیدوار جئے سنگھ سمیت 17 امیدواروں کے کاغذات میں خامی تھی جس کے سبب اسے خارج کر دیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined