قومی خبریں

نوئیڈا حادثہ: راہل گاندھی نے جوابدہی کے فقدان کو شہری نظام کے زوال کی اصل وجہ قرار دیا

نوئیڈا میں نوجوان انجینئر کی نالے میں ڈوب کر موت پر راہل گاندھی نے ایکس پر سخت سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مسئلہ پیسے یا ٹیکنالوجی کا نہیں، بلکہ جوابدہی کے فقدان کا ہے، جس نے شہری نظام کو ناکام کر دیا

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / ویڈیو گریب</p></div>

راہل گاندھی / ویڈیو گریب

 

نوئیڈا کے سیکٹر 150 میں پیش آئے دل دہلا دینے والے حادثے پر حکومت پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک سخت پوسٹ کے ذریعے شہری نظم و نسق پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سڑکیں، پل، آگ، پانی، آلودگی، بدعنوانی اور بے حسی سب جانیں لیتی ہیں اور ہندوستان کے شہروں کا زوال پیسے، ٹیکنالوجی یا حل کی کمی نہیں بلکہ جوابدہی کے فقدان کا نتیجہ ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا، ’’سڑکیں جان لے رہی ہیں، پل جان لے رہے ہیں، آگ جان لے رہی ہے، پانی جان لے رہا ہے، آلودگی جان لے رہی ہے، بدعنوانی جان لے رہی ہے اور بے حسی جان لے رہی ہے۔ ہندوستان کے شہری نظام کا زوال پیسے، ٹیکنالوجی یا حل کی کمی کے سبب نہیں ہے، بلکہ اس کی وجہ جوابدہی کا فقدان ہے۔ ٹی آئی این اے (دیئر از نو اکاؤنٹیبلٹی: یعنی یہاں کوئی جوابدہی نہیں ہے۔‘‘

راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں عینی شاہد مونندر سنگھ اور متوفی نوجوان کے والد کے بیانات شامل ہیں۔ مونندر سنگھ کے مطابق جب وہ موقع پر پہنچے تو انتظامیہ کے اہلکار پہلے سے موجود تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ نوجوان یوراج گاڑی کی چھت پر موجود تھا اور موبائل کی ٹارچ جلا کر مدد مانگ رہا تھا، جبکہ فائر بریگیڈ کے پاس سیڑھی اور حفاظتی جیکٹ موجود ہونے کے باوجود وہ کنارے بیٹھے انتظار کرتے رہے۔

Published: undefined

مونندر کے بقول اہلکاروں نے انہیں خود پانی میں اترنے کو کہا، جس پر وہ کود گئے، مگر سوال یہ ہے کہ جو ٹیم پہلے سے وہاں تھی اس نے بروقت کوشش کیوں نہیں کی۔ ان کے مطابق اگر ذمہ دار افسران چاہتے تو ایک ہنستا کھیلتا گھرانہ اجڑنے سے بچ سکتا تھا۔

ویڈیو میں یوراج کے والد بھی انتظامیہ کی مبینہ لاپرواہی پر دل گرفتہ دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بچاؤ کے لیے جدوجہد کر رہا تھا اور فون پر بار بار پکار رہا تھا کہ پاپا مجھے بچاؤ۔ وہ مدد کے لیے چیخ رہا تھا تاکہ موقع پر موجود بھیڑ ہاتھ بٹائے، مگر زیادہ تر لوگ تماشائی بنے رہے اور کچھ ویڈیو بنانے میں مصروف تھے، جنہیں ڈانٹ لگا کر روکا گیا۔ والد کا الزام ہے کہ وسائل موجود ہونے کے باوجود ان کا درست استعمال نہیں کیا گیا اور ان کے بیٹے کی جان بے وجہ چلی گئی۔

Published: undefined

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات نوئیڈا کے سیکٹر 150 میں 27 سالہ سافٹ ویئر انجینئر یوراج، جو گروگرام کی ایک کمپنی میں ملازمت کرتے تھے، دفتر سے گھر گریٹر نوئیڈا لوٹ رہے تھے۔ گھنے کہرے کے باعث حدِ نظر کم تھی، ایک موڑ پر گاڑی بے قابو ہو کر نالے کی دیوار توڑتے ہوئے ایک زیرِ تعمیر مال کے احاطے میں جا گری جہاں پانی بھرا ہوا تھا۔ گاڑی کے پانی میں گرنے کے بعد یوراج نے باہر نکلنے کی بھرپور کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے اور بالآخر ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔ حادثے کے فوراً بعد انہوں نے اپنے والد کو فون کر کے اطلاع دی، والد بھی موقع پر پہنچے مگر ان کے سامنے ہی بیٹے کی تڑپ ختم ہو گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined