
تصویر اے آئی
نوئیڈا میں کرسمس اور نئے سال کے موقع پر ہونے والی تقریبات کے پیش نظر انتظامیہ نے نئی گائیڈلائن جاری کی ہے۔ ہجوم اور سیکورٹی کے خدشات اور گزشتہ سالوں میں سامنے آنے والی بدانتظامی کو دیکھتے ہوئے ڈی ایم میدھا روپم نے پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی قسم کی پارٹی یا عوامی تقریب پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ کرسمس اور نئے سال کے دوران ہونے والے ہر پروگرام کے لیے پہلے سے اجازت لینا لازمی ہوگا، ورنہ منتظمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے جاری گائیڈلائن کے مطابق ہوٹل، پب، ریسٹورنٹ، کلب، پارک، میرج لان، فارم ہاؤس اور دیگر عوامی مقامات پر منعقد ہونے والے تمام تفریحی پروگرام انتظامیہ کی اجازت کے بغیر منعقد نہیں کیے جا سکیں گے۔ ڈی ایم نے وارننگ دی ہے کہ بغیر اجازت کے منعقد ہونے والے کسی بھی پروگرام کو موقع پر ہی بند کر دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی منتظمین پر قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔
Published: undefined
انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اجازت لینے کے عمل کو آسان اور شفاف بنایا گیا ہے۔ منتظمین کو دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کے لیے ’نویش مِترا پورٹل‘ کے ذریعہ سے آن لائن درخواست دی جا سکتی ہے۔ متعلقہ محکموں کی جانب سے درخواست کی جانچ کے بعد ہی پروگرام کی اجازت دی جائے گی۔ انتظامیہ کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ تمام تقریبات قوانین کے دائرے میں، محفوظ اور منظم طریقے سے مکمل ہوں۔
Published: undefined
کرسمس اور نئے سال کے دوران لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پورے ضلع میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ یہ ٹیمیں مختلف علاقوں میں مسلسل گشت اور معائنہ کریں گی۔ اگر کسی جگہ پر بغیر اجازت پارٹی، ڈی جے، جھولے، میلہ یا دیگر تفریحی سرگرمیاں ہوتی ہوئی پائی گئیں تو انہیں فوراً بند کر دیا جائے گا۔ ساتھ ہی منتظمین کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی بھی کی جائے گی۔
Published: undefined
ڈی ایم میدھا روپم نے کہا کہ اس طرح کے بڑے بڑے پروگراموں میں آگ لگنے، بھگدڑ، بدانتظامی اور دیگر حادثات کے خدشات برقرار رہتے ہیں۔ ان ہی وجوہات کے مدنظر انتظامیہ نے سختی برتنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ منتظمین کو فائر سیفٹی، برقی تحفظ، لا اینڈ آرڈر اور عوامی نظم و ضبط سے متعلق تمام گائیڈلائنز پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔
Published: undefined
میدھا روپم نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ تقریب کی جگہ پر بجلی کی فٹنگ، ایئرکنڈیشننگ کا نظام، فائر سیفٹی اور ایمرجنسی گیٹ کے انتظامات درست ہونے چاہیے۔ ان تمام انتظامات سے متعلق سرٹیفکیٹ متعلقہ محکموں سے حاصل کر انتظامیہ کے سامنے پیش کرنے ہوں گے۔ ساتھ ہی انتظامیہ نے عام لوگوں اور منتظمین سے گزارش کی ہے کہ وہ قوانین کی پاسداری کریں اور محفوظ طریقے سے کرسمس اور نئے سال کا جشن منائیں۔ تاکہ کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور تہوار پرامن ماحول میں مکمل ہو سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined