قومی خبریں

لاپتہ طیارہ معاملہ: ’اے این 32‘ حادثے میں تمام 13 جوان ہلاک، فضائیہ کی تصدیق

فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ اپنے ان سبھی 13 جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے گھر والوں کے ساتھ ہے۔ فضائیہ ان کی ہر ممکن مدد کے لئے پرعزم ہے۔

تصویر اے آئی این ایس
تصویر اے آئی این ایس 

نئی دہلی: اروناچل پردیش میں 10 دن پہلے حادثے کے شکار ہوئے فضائیہ کے اے این 32 طیارے کے ملبے کا پتہ لگانے کے بعد بچاؤ مہم میں لگی ٹیم کو جائے حادثے پر کوئی زندہ شخص نہیں ملا ہے۔

Published: 13 Jun 2019, 5:10 PM IST

فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ آٹھ بچاؤ اہلکاروں کی ٹیم نے آس پاس کے علاقوں میں تلاشی کی لیکن دکھ کی بات ہے کہ طیارے میں سوار کوئی بھی شخص زندہ نہیں ملا۔ گزشتہ 3 جون کو لاپتہ ہوئے اس طیارے کے ملبے کا منگل کے روز پتہ چلا تھا۔ اس کے بعد سے طیارے میں سوار فضائیہ کے 13جوانوں کی تلاش کی جا رہی تھی۔

Published: 13 Jun 2019, 5:10 PM IST

ترجمان نے کہا کہ فضائیہ اپنے ان سبھی 13 جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے گھر والوں کے ساتھ ہے۔ فضائیہ ان کی ہر ممکن مدد کے لئے پرعزم ہے۔

Published: 13 Jun 2019, 5:10 PM IST

آسام کے جورہاٹ سے پرواز بھرنے کے بعد لاپتہ ہوئے فضائیہ کے اے این -32 طیارے کا ملبا آٹھ دن بعد منگل کو اروناچل پردیش کے مغربی سیناگ ضلع کے لپو گاؤں سے 16 کلومیٹر دور ملا ہے جس کے بعد بچاؤ مہم شروع کردی گئی تھی۔

Published: 13 Jun 2019, 5:10 PM IST

فضائیہ نے اطلاع دی تھی کہ تلاشی مہم میں لگے ایم آئی -17 ہیلی کاپٹر نے لاپتہ ہوئے اے این -32 طیارے کا ملبہ تلاش کیا ہے۔ لپوگاؤں سے 16 کلومیٹر دور ٹاٹو تحصیل کے شمال مشرق میں سمندر کے ساحل سے 12 ہزار فٹ کی اونچائی پر طیارے کا ملبا دیکھا گیا۔

Published: 13 Jun 2019, 5:10 PM IST

تین جون کو دوپہر بعد 12 بج کر 25 منٹ پر پرواز بھرنے والا اے این -32 طیارہ اروناچل پردیش کے مغربی سیانگ ضلع میں واقع میچو کا ایڈونس لینڈنگ گراؤنڈ جارہا تھا۔ راستے میں دوپہر ایک بجے کے قریب متعلقہ ایجنسیوں سے طیارے کا رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔

Published: 13 Jun 2019, 5:10 PM IST

فضائیہ نے اے این-32 طیارے حادثہ میں ہلاک ہونے والے جوانوں کے ناموں کو بھی ٹوئٹ کیا ہے۔ ٹوئٹ کے مطابق اے این-32 طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی وجہ سے ونگ کمانڈر جی ایم چرلس، اسکواڈرن لیڈر ایچ ونود، فلائٹ لیفٹیننٹ آر تھاپا، فلائٹ لیفٹیننٹ اے تنور، فلائٹ لیفٹیننٹ ایس موہنتی، فلائٹ لیفٹیننٹ ایم کے گرگ کے علاوہ کے کے مشرا، انوپ کمار، شرلن، ایس کے سنگھ، پنکج، پتالی اور راجیش کمار جان بحق ہو گئے۔

Published: 13 Jun 2019, 5:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Jun 2019, 5:10 PM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو