قومی خبریں

کورونا کا خوف: رشتہ دار نہیں آئے تو مسلمانوں نے دیا ارتھی کو کندھا 

روی شنکر کے بیٹے نے رشتہ داروں، دوستوں اور پڑوسیوں کو موت کی اطلاع دی لیکن کوئی نہیں پہنچا، اس کے بعد مسلمانوں نے رواداری کی مثال پیش کرنے ہوئے آخری رسومات ادا کرائیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بلند شہر: کورونا وائرس کا خوف اس وقت پوری دنیا پر طاری ہے اور ہندوستان میں جاری لاک ڈاؤں کے سبب لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلنا نہیں چاہ رہے۔ خوف کا یہ عالم ہے کہ کسی کی موت ہونے پرمیت کو کندھا دینے کے لئے چار لوگ بھی نہیں پہنچ رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ اتر پردیش کے بلند شہر میں رونما ہوا، تاہم، اسی اثنا میں یہاں ہندو-مسلم یکجہتی کی مثال بھی قائم ہوئی۔

یہاں ایک ہندو شخص کی موت کے بعد اس کی ارتھی کو کندھا دینے کے لئے اس کے بیٹے کے علاوہ کوئی نہیں تھا۔ ایسے حالات میں کچھ مسلمان آگے آئے اور انہوں نے نہ صرف ارتھی کو کندھا دیا بلکہ شمشان میں آخری رسوم ادا کرنے میں بھی مدد کی۔

Published: 29 Mar 2020, 1:11 PM IST

روی شنکر کا گھر بلندشہر کے آنند وہار میں واقع ہے اور یہ کنبہ بہت غریب ہے۔ ان کا مکان جس علاقے میں ہے وہ مسلم اکثرتی علاقہ ہے۔ ہفتہ کے روز روی شنکر کی موت واقع ہو گئی۔ بیٹے نے رشتہ داروں، دوستوں اور محلہ کے لوگوں میں والد کی موت کی خبر پہنچائی، لیکن کوئی نہیں پہنچا۔ روی شنکر کی موت سے غمزدہ کنبے کے لئے یہ مسئلہ بھی کھڑا ہو گیا کہ ارتھی کو کندھا دینے والا اور اسے شمشان تک پہنچانے والا کوئی بھی نہیں تھا۔

Published: 29 Mar 2020, 1:11 PM IST

تھوڑی دیر کے بعد محلے کے کچھ مسلمان روی شنکر کے گھر پہنچے اور انہوں نے کنبہ کو تسلی دی۔ اس کے بعد مسلمانوں نے ارتھی تیار کرنے میں مدد کی اور اسے کالی ندی پر واقع شمشان گھاٹ تک پہنچانے میں مدد بھی کی۔ راستہ میں ’رام نام ست ہے‘ بھی بولا۔

Published: 29 Mar 2020, 1:11 PM IST

شمشان میں مسلمانوں نے آخری رسوم کی تیاری کروائی اور روی شنکر کے بیٹے نے چتا کو مکھاگنی دی۔ اس دوران مسلمان بھی اس کے ساتھ موجود رہے۔ شمشان میں تمام رسومات کو مکمل کرنے کے بعد وہ روی شنکر کے بیٹے کے ساتھ گھر واپس آئے۔ انہوں نے غم کی اس گھڑی میں کنبے کی ہر ممکن مدد کی بھی یقین دہانی کی۔

Published: 29 Mar 2020, 1:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Mar 2020, 1:11 PM IST