قومی خبریں

این آر سی میں نام نہیں ہونے پر ’غیرملکی‘ قرار نہیں دیا جائے گا: وزارت داخلہ

مرکزی وزارت داخلہ نے آسام کے لوگوں سے افواہوں پر توجہ نہیں دینے کی اپیل کرتے ہوئے واضح کیا کہ ریاست کے کسی شخص کو سیدھے ’غیرملکی‘ قرار نہیں دیا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ نے آسام کے لوگوں سے افواہوں پر توجہ نہیں دینے کی اپیل کرتے ہوئے واضح کیا کہ ریاست کے قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) میں نام نہیں ہونے پر کسی شخص کو سیدھے ’غیرملکی‘ قرار نہیں دیا جائے گا اور اس کے پاس ’فارن ٹریبیونل‘ میں اپیل کرنے کا اختیار ہوگا۔

Published: undefined

وزارت داخلہ کی ترجمان نے کہاکہ ریاست کے لوگ افواہوں سے بچیں کیونکہ 31 اگست کو حتمی شکل دیئے جانے پر این آر سی میں اگر کسی شخص کا نام نہیں ہے تو اسے سیدھے ’غیرملکی‘ قرار نہیں دیا جائے گا۔ ایسے لوگوں کے پاس ’فارن ٹریبونل‘ میں اپیل دائرکرنے کا متبادل ہو گا۔

Published: undefined

انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ حکومت نے ٹریبونل میں اپیل دائر کرنے کی مدت 60سے بڑھا کر 120دن کردی ہے۔ اس کیلئے ریاست کے اہم مقامات پر کافی تعداد میں ٹریبونل بنائے گئے ہیں۔ حکومت ضرورت مندوں کو ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی سے مفت قانونی مدد بھی دستیاب کرائے گی جس سے وہ اپیل دائر کرسکیں گے۔

Published: undefined

ایک افسر نے بتایا کہ وزیر داخلہ امت شاہ اور ریاست کے وزیراعلی سروانند سونووال کے مابین گزشتہ 20 اگست کو یہاں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی شخص کو فوراََ ’حراستی مراکز‘ میں نہیں بھیجا جائے گا۔ فارن ٹریبونل، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ جیسے تمام قانونی متبادل ختم ہونے کے بعد ہی کسی کو ان مراکز میں بھیجے جانے کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined