قومی خبریں

کیا ہے منکی پوکس جس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں؟

دہلی میں اتوار کے روز منکی پوکس کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے تاہم ڈاکٹروں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گھبرانے کی نہیں بلکہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

منکی پاکس، تصویر آئی اے این ایس
منکی پاکس، تصویر آئی اے این ایس 

دنیا میں ابھی تک کورونا کا خوف مستقل جاری ہے کہ منکی پوکس نامی ایک نیا مسئلہ سامنے آیا ہے۔ دہلی میں ایک نئے وائرس نے خوفناک دستک دے دی ہے۔ منکی پوکس کا انفیکشن دنیا کے 75 سے زیادہ ممالک میں رپورٹ ہوا ہے۔ اب بھارت میں بھی منکی پوکس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے اتوار کو راجدھانی دہلی میں منکی پوکس کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ تاہم ڈاکٹروں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا کے 75 ممالک میں اب تک منکی پوکس کے 16 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی افریقہ میں بھی پانچ مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ہیلتھ ڈویژن نے اس بیماری کے حوالے سے بین الاقوامی تشویش کی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔

منکی پوکس کیا ہے؟

Published: undefined

منکی پوکس بھی ایک وائرل بیماری ہے۔ یہ تیز بخار، جلد کے زخموں، ددورا اور سوجن لمف نوڈس سے پہچانا جاتا ہے۔ اگرچہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری انفیکشن پھیلاتی ہے لیکن اس کا مریض زیادہ تر چار ہفتوں کے درمیان خود ہی ٹھیک ہو جاتا ہے اور یہ کورونا کی طرح مہلک نہیں ہے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق فورٹس میموریل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر آف انٹرنل میڈیسن شری بالاجی نے منکی پوکس کے بارے میں بتایا کہ ’’سب سے پہلے ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بس لوگوں کو زیادہ ہوشیار رہنا ہوگا۔ منکی پوکس ایک ہلکا انفیکشن ہے، جو چیچک جیسی علامات بھی ظاہر کرتا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined