قومی خبریں

این ڈی اے اتحادیوں کے حصے میں صرف 'جھنجھنا وزارت' آئی ہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے قلمدانوں کو لے کر بیان دیا ہے کہ بی جے پی کے علاوہ اتحادیوں کو صرف جھنجھنا وزارتیں دی گئی ہیں اور اہم وزارتیں بی جے پی کے پاس ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے مودی حکومت کی تیسری میعاد میں وزراء کے قلمدانوں کی تقسیم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے علاوہ  نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے دیگر اتحادیوں کے حصے میں صرف 'جھنجھنا وزارت' ہی آئی ہیں۔  سینئر اے اے پی رہنما سنجے سنگھ نے وزارت کے اشتراک پر کہاکہ "نہ داخلہ، نہ دفاع، نہ خزانہ، نہ خارجہ، نہ تجارت، نہ سڑکیں، نہ ریلوے، نہ تعلیم، نہ صحت، نہ زراعت، نہ آب، نہ پٹرولیم نہ ٹیلی کمیونیکیشن۔ صرف ’جھنجھنا وزارت‘ جو این ڈی اے کےاتحادیو کے پاس آئی، بہت بڑی توہین ہے!

Published: undefined

واضح رہے کہ این ڈی اے کی دو بڑی اتحادی جماعتوں میں سے جنتا دل یونائیٹڈ کے راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ کو پنچایتی راج کے ساتھ ساتھ ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری محکمہ کا کابینہ وزیر بنایا گیا ہے۔ رام ناتھ ٹھاکر کو جے ڈی یو کوٹے سے زراعت اور کسانوں کی بہبود کا وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔ تلگو دیشم پارٹی کے کے رام موہن نائیڈو کو شہری ہوا بازی کی وزارت میں کابینی وزیر بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے بی جے پی کے ارکان بھی زیادہ ہیں اس لئےان کی وزارتیں بھی زیادہ ہیں اور کیونکہ ان کے پاس دو مرتبہ حکومت چلانے کا تجربہ ہے اس لئے اہم وزارتیں انہیں کے پاس ہیں ۔ جنتا دل یونائیٹڈ  اور تیلگو دیشم کی جانب سے قلمدانوں کو لے کر کوئی ناراضگی بھی نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined