قومی خبریں

بہار: پرویز سلیم جے ڈی یو میں شامل، ضمنی انتخابات سے قبل نتیش کی مسلمانوں کو مائل کرنے کی کوشش

پارٹی کے قومی صدر للن سنگھ نے سلیم پرویز سلیم کے پارٹی میں شامل ہونے پر منعقدہ تقریب سے کہا، ’’نتیش کمار کے اقتدار رہنے تک کوئی بھی مسلم طبقہ پر سوال اٹھانے کی ہمت نہیں کرے گا‘‘

نتیش کمار / آئی اے این ایس
نتیش کمار / آئی اے این ایس 

پٹنہ: بہار میں برسراقتدار جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) نے 30 اکتوبر کو ہونے والے اہم ضمنی انتخابات سے قبل اتوار کے روز مسلم طبقہ کو مائل کرنے کی کوشش کی، کیونکہ تاراپور اور کوشیشور استھان دونوں انتخابی حلقوں میں مسلم ووٹروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

پارٹی کے قومی صدر للن سنگھ نے سلیم پرویز سلیم کے پارٹی میں شامل ہونے پر منعقدہ تقریب سے کہا، ’’نتیش کمار کے اقتدار رہنے تک کوئی بھی مسلم طبقہ پر سوال اٹھانے کی ہمت نہیں کرے گا۔ آزادی کے بعد مسلم طبقہ کے لئے جو بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں، ان میں نتیش کمار کا تعاون سب سے زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملک میں نتیش کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔‘‘

Published: undefined

پرویز سلیم راشٹریہ جنتا دل کے سابق نائب صدر اور سابق آر جے ڈی کے رکن پارلیمنٹ آنجہانی محمد شہاب الدین کے نزدیکی ہیں۔ للن سنگھ نے کہا، ’’عید الاضحیٰ، عید الفطر جیسے تہوار ہوں یا محرم کا موقع ہو، نتیش کمار ٹیلی فون کے پاس بیٹھتے تھے اور ذاتی طور پر ضلع کے افسران کو نظم و نسق کی صورت حال برقرار رکھنے کی ہدایت دیتے تھے، تاکہ کوئی بھی اقلیتی طبقہ کے خلاف تشدد نہ کر سکے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں مدرسے سابقہ حکومت کے دوران بدحالی میں تھے اور یہاں تک کہ اساتذہ کو بھی تنخواہیں نہیں مل رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اب نہ صرف اساتذہ کو بر وقت تنخواہ ملنے سے حالات بدل گئے ہیں، بلکہ بنیادی ڈھانچہ میں بھی بہتری لائی گئی ہے۔‘‘

Published: undefined

ووٹنگ میں صرف 13 دن بقیہ ہیں جے ڈی یو کے ساتھ آر جے ڈی اور کانگریس بھی ووٹروں کو مائل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ ادھر، آر جے ڈی کے تیجسوی یادو نے 10 سے زیادہ اعلیٰ لیڈران کے ساتھ اتوار کو تاراپور سے تشہیر شروع کی۔ کانگریس کے ریاستی صدر مدن موہن جھا اور ایم ایل سی پریم چند مشرا کوشیشور ستھان سے میں گھر گھر جا کر تشہیر کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined