قومی خبریں

نتیش کمار نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لیا، تیجسوی یادو بھی دوسری بار بنے نائب وزیر اعلیٰ

نتیش کمار نے بی جے پی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کئی جماعتوں کے عظیم اتحاد سے وابستی اختیار کر لی، انہوں نے وزیرا علیٰ کے طور پر جبکہ تیجسوی یادو نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پٹنہ: نتیش کمار نے آٹھویں بار بہار کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لے لیا ہے، جبکہ تیجسوی یادو نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ اس موقع پر رابڑی دیوی اور جیتن رام مانجھی سمیت بہار کے کئی اہم لیڈران موجود رہے۔ بی جے پی سے الگ ہونے کے بعد جے ڈی یو کے سربراہ نتیش کمار نے سات پارٹیوں کے 'مہاگٹھ بندھن' کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا، جس میں تیجسوی یادو کی آر جے ڈی اور کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیاں شامل ہیں۔

Published: undefined

قبل ازیں، نتیش کمار نے منگل کے روز گورنر پھاگو چوہان سے ملاقات کر کے ریاست میں آٹھویں بار حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ نتیش کمار نے منگل کے روز گورنر سے دو بار ملاقات کی۔ پہلی بار انہوں نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے اپنا استعفیٰ پیش کیا، جبکہ دوسری بار تیجسوی یادو اور عظیم اتحاد کے دیگر حلیفوں کے ساتھ راج بھون پہنچ کر 164 ارکان اسمبلی کی حمایت کی فہرست پیش کی۔ بہار قانون ساز اسمبلی میں 242 ارکان ہیں اور اکثریت حاصل کرنے کا ہندسہ 122 ہے، جسے عظیم اتحاد نے حاصل کر لیا۔

Published: undefined

جے ڈی - یو کے پاس 45 ارکان اسمبلی ہیں اور اسے ایک آزاد ایم ایل اے کی حمایت بھی حاصل ہے۔ جبکہ آر جے ڈی کے 79 ارکان اسمبلی ہیں۔ وہیں، کانگریس کے پاس 19، جبکہ سی پی آئی-ایم ایل کے پاس 12 ارکان اسمبلی ہیں، جن میں سے دو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) سے ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستانی عوام مورچہ کے چار ارکان اسمبلی نے بھی نتیش کمار کو حمایت دی ہے۔

Published: undefined

خیال رہ۷ کہ نتیش کمار نے گزشتہ روز اپنی پارٹی کے قانون سازوں کے ایک اجلاس میں الزام لگایا کہ مرکزی وزیر امت شاہ مسلسل جے ڈی یو کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نتیش کمار نے پارٹی کے سابق لیڈر آر سی پی سنگھ پر امت شاہ کے مہرے کے طور پر کام کرنے کا الزام لگایا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined