قومی خبریں

نتیش کمار نے دربھنگہ میں2742.04 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

وزیراعلی نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تعمیراتی کام اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا جائے کہ بارش کے موسم میں بھی یہاں پانی جمع نہ ہو۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے 2742.04 کروڑ روپے کی لاگت سے دربھنگہ میڈیکل کالج و اسپتال ، دربھنگہ کو دوبارہ تیار کرنے کے منصوبے کے تحت، ہر سال 250 طلباءکے داخلہ کے لئے تعلیمی عمارت اور 2100 بستروں والااسپتال اور گورنمنٹ مہارانی رامیشوری انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، موہن پور، دربھنگہ کا سنگ بنیاد اور 194.08 کروڑ روپے کی لاگت سے 400 بستروں والے سرجیکل بلاک سمیت مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا ۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ نے سرجری بلاک میں 'دیدی کی رسوئی' کا بھی ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے سرجری بلاک اور ڈلیوری روم کا معائنہ کیا۔اسپتال کے احاطے کے معائنہ کے دوران وزیراعلی نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تعمیراتی کام اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا جائے کہ بارش کے موسم میں بھی یہاں پانی جمع نہ ہو۔ ڈرنیج سسٹم کو بہتر کریں تاکہ پانی کی نکاسی میں کوئی پریشانی نہ ہو۔

Published: undefined

کل2100 بستروں والے اسپتال اور گورنمنٹ مہارانی رامیشوری انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، اس کی تعمیر کا کام جلد از جلد شروع کریں۔ جب اس کا تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا تو ہم اسے دیکھنے کے لیے دوبارہ یہاں آئیں گے۔ تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد لوگوں کو علاج ومعالجے میں کافی سہولت ملے گی۔ جب ہم رکن پارلیمنٹ تھے اور جب بھی باہر جاتے تھے تو ہمیں ہر جگہ پی ایم سی ایچ اور ڈی ایم سی ایچ کے ڈاکٹر ملتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دربھنگہ میں ایمس قائم کرنے کے لیے شوبھن بہت اچھی جگہ ہے جس کی ہم نے نشاندہی کی ہے۔ آمدورفت کےلیے بہتر رابطہ ہے، جہاں لوگ آسانی سے پہنچ سکتے ہیں۔ شوبھن میں ایمس کی تعمیر سے دربھنگہ شہرکی بھی توسیع ہوگی۔

Published: undefined

اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت تیجسوی پرساد یادو، خزانہ، کمرشیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، آبی وسائل و اطلاعات اور رابطہ عامہ کے وزیر سنجے کمار جھا، عمارت تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر للت کمار یادو، رکن اسمبلی سنجے سراوگی،رکن اسمبلی ششی بھوشن ہزاری، رکن اسمبلی ونے کمار چودھری، سابق مرکزی وزیر علی اشرف فاطمی، سابق رکن قانون ساز کونسل دلیپ چودھری، محکمہ صحت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری۔ مسٹر پرتیے امرت، وزیر اعلی کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار، دربھنگہ ڈویژن کے کمشنر ڈاکٹر منیش کمار، دربھنگہ زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس مسٹر ونے کمار، دربھنگہ کے ڈی ایم مسٹر راجیو روشن سمیت دیگر سینئر افسران اور دربھنگہ میڈیکل کالج اور ہسپتال کے ڈاکٹر، عملہ اور دیگر معززین موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ