وزارتی عہدہ کا حلف لیتے ہوئے بی جے پی اراکین اسمبلی، تصویر @airnewsalerts
بہار میں رواں سال اسمبلی انتخاب ہونا ہے، اور اس سے چند ماہ پہلے نتیش کابینہ میں توسیع دیکھنے کو ملی۔ کابینہ توسیع میں 7 اراکین اسمبلی نے وزارتی عہدہ کا حلف لیا۔ خاص بات یہ ہے کہ آج ہوئی کابینہ توسیع میں سبھی 7 وزراء بی جے پی سے بنائے گئے۔ حلف برداری تقریب کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سبھی نئے وزراء کو مبارکباد پیش کی۔
Published: undefined
پٹنہ واقع راج بھون میں منعقد ایک تقریب کے دوران گورنر عارف محمد خان نے نئے وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ جن اراکین اسمبلی کو وزیر بنایا گیا ہے ان میں جبیش کمار، سنجے سراوگی، سنیل کمار، راجو کمار سنگھ، موتی لال پرساد، وجئے کمار منڈل اور کرشن کمار منٹو شامل ہیں۔ اس کابینہ توسیع کے بعد نتیش کابینہ میں اراکین کی تعداد بڑھ کر 36 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل دن میں بہار بی جے پی صدر دلیپ جیسوال نے اپنی پارٹی کی ’ایک شخص، ایک عہدہ‘ کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے نتیش کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔ جیسوال کو گزشتہ سال جنوری میں جنتا دل یو صدر نتیش کمار کے این ڈی اے میں شامل ہونے کے بعد تشکیل نئی کابینہ میں محکمہ ریونیو و اصلاح اراضی کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ جیسوال جولائی 2024 میں نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی جگہ پر بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے صدر بنائے گئے تھے۔
Published: undefined
اس سے قبل منگل کو بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور بہار بی جے پی کے انچارج ونود تاؤڑے پٹنہ پہنچے تھے۔ اس دوران انھوں نے ریاستی بی جے پی کور کمیٹی کے ساتھ میٹنگ بھی کی تھی۔ اس کے بعد نتیش کمار نے بھی جے پی نڈا سے ملاقات کی تھی۔ تصور کیا جا رہا ہے کہ اسی ملاقات میں کابینہ توسیع پر مہر لگ گئی۔
Published: undefined
بہار میں اکتوبر-نومبر میں ممکنہ اسمبلی انتخاب سے 7 ماہ قبل اس کابینہ توسیع میں جن 7 اراکین اسمبلی کو وزارتی عہدہ کا حلف دلایا گیا ہے، ان میں سے 4 متھلانچل علاقے سے ہیں۔ انھیں ملا کر اب متھلانچل سے 6 وزراء ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں 3 پسماندہ، 2 انتہائی پسماندہ اور 2 اعلیٰ ذات سے تعلق رکھتے ہیں۔ بہرحال، بہار میں این ڈی اے حکومت کا 13 ماہ میں یہ تیسری کابینہ توسیع ہے۔ نتیش حکومت میں اب 36 وزیر ہو گئے ہیں۔ ان میں بی جے پی کے 21، جنتا دل یو کے 13 اور ہم کے 1 اور 1 آزاد رکن اسمبلی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined