فائل تصویر آئی اے این ایس
پریاگ راج میں ختم ہوئے مہا کمبھ کے دوران چوروں نے بڑے پیمانے پر عقیدتمندوں کی آئی بھیڑ کا فائدہ اٹھایا۔ یہ انکشاف اس وقت ہوا جب جی آر پی اور آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے وارانسی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ایک چالاک چور کو 90 مہنگے اینڈرائیڈ فونز کے ساتھ پکڑا۔ ان چوری شدہ فونز کی قیمت تقریباً 60 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق وارانسی کینٹ جی آر پی اسٹیشن کے سربراہ ہیمنت کمار نے بتایا کہ بہار کے مہاراج گنج کے رہنے والے روی کمار عرف گولو کو ریلوے اسٹیشن پر چیکنگ کے دوران پکڑا گیا۔ مشکوک حالت میں پکڑے گئے نوجوان سے بیگ میں چھپائے گئے 90 مہنگے موبائل فون اور 1950 روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ یہ فون پریاگ راج اور وارانسی سے چوری کیے گئے تھے۔
Published: undefined
پولیس افسر کا کہنا تھا کہ برآمد کیے گئے موبائلز کو نگرانی پر رکھا جا رہا ہے تاکہ ان کے اصل مالکان کی شناخت ہو سکے۔ ملزم سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے کہ آیا اس کے پیچھے کوئی بڑا گینگ ہے یا نہیں۔ پولیس کا ماننا ہے کہ مہا کمبھ کے دوران اس طرح کی چوری کی وارداتیں منظم انداز میں انجام دی گئی ہوں گی۔
Published: undefined
پولیس اب اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ آیا چوری کا یہ سلسلہ مہا کمبھ میں شرکت کے لیے آئے ہوئے لوگوں کو نشانہ بنانے کی کسی بڑی سازش کا حصہ تھا۔ معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے کیونکہ برآمد ہونے والے فون کی قیمت 60 لاکھ روپے ہے۔ انتظامیہ نے میلے میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined