قومی خبریں

این آئی اے نے ایم ایل اے کے قتل کیس میں ملزم نکسلیوں کی فہرست جاری کی

این آئی اے کی فہرست میں گنیش اوئیکے، ماڑوی ہڑما، بسوراج سمیت کئی درجن خوفناک نکسل کمانڈروں کے نام شامل ہیں۔

این آئی اے، تصویر آئی اے این ایس
این آئی اے، تصویر آئی اے این ایس 

جگدل پور: چھتیس گڑھ میں گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے دوران نکسلیوں کے ذریعہ بارودی سرنگ کے دھماکے سے بی جے پی کے رکن اسمبلی بھیما منڈاوی اوراس کے محافظوں کی موت کے معاملے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ایک درجن سے زیادہ مطلوب نکسلیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق گزشتہ لوک سبھا انتخابات کی تشہیرکے دوران 9 اپریل کو نکسلیوں کی بارودی سرنگ کے دھماکے سے بی جے پی کے رکن اسمبلی بھیما منڈاوی اور اس کے تین محافظ ہلاک ہوگئے تھے۔ اس معاملے میں این آئی اے نے 20 مطلوبہ نکسلیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ این آئی اے کی فہرست میں گنیش اوئیکے، ماڑوی ہڑما، بسوراج سمیت کئی درجن خوفناک نکسل کمانڈروں کے نام شامل ہیں۔ این آئی اے نے ان لوگوں پر زیادہ سے زیادہ سات لاکھ کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ان کی فہرست دینے والوں کو بھی مناسب انعام دینے اور ان کا نام خفیہ رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اب تک کی تحقیقات کے بعد پانچ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جس میں بیشتر ایسے دیہی باشندے ہیں جن پر نکسلیوں کو سامان مہیا کرنے جیسے الزام ہیں۔ این آئی اے کی جاری کردہ فہرست میں نکسلیوں کے بٹالین کے کمانڈر ونود، جگدیش کے علاوہ ماڑوی دیوے، مانڈوی لنگا، کہرام سنیتا، نمبالا کیشو راؤ، بھوپتی عرف سونو، دیوجی، میڈیم سریش، سائیناتھ، جئےلال منڈاوی، لنگے مڑکام، ماڑوی ماسا، کوسا، اُمیش ہیملا، کٹّم سدرشن، چیتو، بارسے جوگا شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined