قومی خبریں

کشمیر میں 11 مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کشمیر میں جمعرات کی صبح سے دو اضلاع میں 11 مقامات پر چھاپے مار کارروائیاں انجام دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے بارہمولہ اور بڈگام اضلاع میں مارے جا رہے ہیں۔

این آئی اے، علامتی تصویر آئی اے این ایس
این آئی اے، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کی صبح وادی کشمیر میں قریب ایک درجن مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ چھاپے کالعدم تنظیم جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے ملی ٹنسی فنڈنگ کے ایک کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کشمیر میں جمعرات کی صبح سے دو اضلاع میں 11 مقامات پر چھاپے مار کارروائیاں انجام دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے بارہمولہ اور بڈگام اضلاع میں مارے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ چھاپے یو اے پی اے کے تحت کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کے ملی ٹنسی فنڈنگ کے ایک کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

بتادیں کہ مرکزی حکومت نے جماعت اسلامی کو سال 2019 میں کالعدم قرار دیا تھا۔ سری نگر میں جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے انعقاد سے قبل این آئی اے نے وادی میں کریک ڈاؤن کو تیز تر کر دیا ہے۔ اس تحقیقاتی ایجنسی نے گزشتہ دو دنوں کے دوران وادی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور منگل کے روز ایجنسی نے مختلف ملی ٹنٹ تنظیموں سے وابستہ تین ملی ٹنٹوں کی جائیدادوں کو بھی قرق کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined