قومی خبریں

این ایچ آر سی نے 13 لوگوں کے قتل کے معاملے میں منی پور حکومت کو نوٹس جاری کیا

این ایچ آر سی نے رپورٹ میں پولس کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر کی حالت اور ریاستی حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات کو شامل کرنے کو کہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویرآئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویرآئی اے این ایس

 

قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے منی پور کے ضلع ٹینگنوپال میں مبینہ طور پر فائرنگ سے 13 لوگوں کے قتل پر منی پور کے چیف سکریٹری اور پولس کے ڈائریکٹر جنرل کو جمعہ کے روز نوٹس جاری کیا۔

Published: undefined

کمیشن نے اس معاملے میں دو ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ این ایچ آر سی نے اپنے بیان میں کہا کہ رپورٹ میں پولس کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر کی حالت اور ریاستی حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات کو شامل کیا جانا چاہئے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تشدد کے ایسے واقعات ریاست میں کہیں بھی رونما نہ ہوں۔

Published: undefined

کمیشن نے میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا جس میں کہا گیا تھا کہ 4 دسمبر کو منی پور کے ضلع ٹینگنوپال میں سائیبول کے نزدیک لتھاؤ گاؤں میں مبینہ فائرنگ سے کم از کم 13 افراد کو قتل کردیا گیا۔

Published: undefined

کمیشن نے یہ بھی کہا کہ اس سال مئی میں ریاست منی پور میں کشیدگی پھیلنے کے بعد سے پرامن رہنے والے علاقے میں 13 افراد کا قتل واقعی تشویشناک اور پریشان کن ہے۔ ریاست منی پور اور اس کے عوام پہلے ہی بہت نقصان اٹھا چکے ہیں۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا کہ کمیشن نے کہا کہ یہ ریاست کا فرض ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی ذاتی اور عوامی زندگی اور املاک کا تحفظ کرے اور برادریوں کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined